اللو ارجن کی اداکاری سے مزین فلم پشپا ۲؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۷۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پشپا ۲؍ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہےا ور ایس ایس راجامولی کی ’’آر آر آر‘‘ کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 06, 2024, 6:20 PM IST | Mumbai
اللو ارجن کی اداکاری سے مزین فلم پشپا ۲؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۷۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پشپا ۲؍ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہےا ور ایس ایس راجامولی کی ’’آر آر آر‘‘ کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اللو ارجن کی فلم پشپا ۲۱؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ریکارڈ کاروبار کیا ہے۔ پشپا ۲؍ اپنی ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے ولای ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم نے تمام زبانوں میں پہلے دن ۱۷۵؍ کروڑسے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سلیل چودھری نے مشرق اور مغرب کی موسیقی ملاکر منفرد انداز اختیار کیا
پشپا ۲؍ نے اس معاملے میں نہ صرف یہ کہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۵۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ یہ پہلی ایسی ہندوستانی فلم بن گئی ہے جس نے دوزبانوں (تمل اورتیلگو) میں پہلے دن ۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ پشپا ۲؍ کی تیلگو اسکریننگ کیلئے ۱۴ء ۸۰؍ فیصد سیٹیں بھڑی ہوئی تھیں جبکہ ہندی زبان کی اسکریننگ کیلئے ۵۳ء۵۱؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ پشپا ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
#PushpaTheRulePart2 India Net Collection
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 6, 2024
Day 1: 164.25 Cr
Total: 174.9 Cr
India Gross: 209.2 Cr
Details: https://t.co/CDDlj6fa21
#Pushpa2TheRule Opening Day Footfalls in India: 76.92L (including 1.84L from Pre)💥
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 6, 2024
-All Time Second Highest After #Baahubali2 ☑️
پشپا سیریز اور اللو ارجن کی شہرت
پشپا ۲؍ نے اللو ارجن کو ۲۰۲۴ء کا بہترین اداکار ثابت کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔ فلم میں فاحد فاسل نے ایس پی بھنور سنگھ جبکہ رشمیکا مندانا نے سریولی کا کردار ادا کیا ہے۔اللو ارجن نے پشپا راج کے کردار سے مداحوں کو دل جیت لیا ہے۔پشپا ۲؍ کو فلمی ناقدین اور تجزیہ نگاروںکی جانب سے مختلف ریوو مل رہا ہے۔ نیوز ۱۸؍ نے پشپا ۲؍ کو ۵؍ میں سے ۵؍ اسٹار دیئے ہیں۔ سوکمار کی ہدایتکاری کو سراہا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ پشپا سیریز کی پہلی فلم ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۶ء۳۲۶؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پشپا ۲؍ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔ فلم سازوں نے سیریز کی تیسری فلم کااعلان بھی کیا ہے جو ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔