عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ جون ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔فی الحال فلم کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 14, 2025, 9:51 PM IST | Mumabi
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ جون ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔فی الحال فلم کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
عامر خان نے فلم انڈسٹری کو ’’تارے زمین پر‘‘، ’’دنگل‘‘، ’’پی کے‘‘ اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عامر خان کی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘جون ۲۰۲۵ء میں ریلیزہوگی۔ واضح رہے کہ یہ فلم ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے۔ پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’عامر خان گزشتہ ایک سال سے تند مزاجی سے ’’ستارے زمین پر‘‘ کام کر رہے ہیںاور یہ فلم جون ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ عامر خان پراعتماد ہیں کہ یہ فلم شائقین کے دل کو جیتنے میں کامیاب ہوگی۔‘‘ذریعے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ’’ستارے زمین پر‘‘ کی مارکیٹنگ مہم آئی پی ایل کے دوران شروع ہوگی۔ فلم کی درست تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ جون میں ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’تانڈو‘‘ اور ’’دی ایمپائر‘‘ کا سیزن ۲؍ نہیں بنایا جارہا ہے: ڈینو موریا کی تصدیق
’’ستارے زمین پر‘‘
یاد رہے کہ عامر خان فلم ’’ستارے زمین پر‘‘کوچ کا کردار ادا کریں گے۔یہ فلم ایک ایسے شخص کے اطراف گھومتی ہے جو پیرا اولمپکس کیلئے معذور بچوں کو ٹریننگ دیتا ہے۔ آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں جینیلیا دیشمکھ کلیدی کردار میں نظرآئیں گی۔ کام کے محاذ پرعامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘کے علاوہ دیگر فلموں پر بھی کام کررہے ہیں۔