• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے نہیں معلوم کہ ’’مہابھارت‘‘ ہوگی یا نہیں: عامر خان کا انکشاف

Updated: December 16, 2024, 7:30 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اپنی فلم ’’مہابھارت‘‘ کے تعلق سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک مشکل پروجیکٹ ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہوگا یا نہیں لیکن میں اس فلم کے ذریعے دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے پاس کیا ہے۔‘‘

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

عامر خان نے اپنے بڑے پروجیکٹ ’’مہاربھارت‘‘ کے تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مہاربھارت کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ پروجیکٹ میرا خواب ہے اور یہ نہایت مشکل ہے۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں مجھ سے اس میں کچھ غلط نہ ہوجائے۔ چونکہ ہم ہندوستانی ہیں اسی لئے یہ ہمارے بہت قریب ہے۔ یہ ہمارے خون میں ہے۔ اسی لئے میں چاہتا ہوں کہ میں اسے ٹھیک طریقے سے انجام دوں۔ میں اس فلم کے ذریعے تمام ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں۔ میں دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے پاس کیا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پروجیکٹ ہوگا یا نہیں، لیکن میں اس فلم پر کام کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پرینکا گاندھی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی ، پارلیمنٹ میں فلسطینی پرس لے کر پہنچیں

۲۰۱۸ء میں انجام راجابالی نے یہ بتایا تھا کہ عامر خان مہا بھارت فلم پر کام کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کا بجٹ ایک ہزار کروڑ روپے ہوگا۔ اسی انٹرویو میں عامر خان نے بتایاکہ وہ آنے والے دنوں میں مزید پروجیکٹ متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بی بی سی کے دوران اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’میں حقیقت میں بہت سی فلمیں پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں اور نوجوانوں صلاحیتیوں کو مواقع فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ میں اداکاری جاری رکھوں گا۔ میں عام طور پر ۲؍ یا ۳؍سال میں صرف ایک ہی فلم کرتا ہوں لیکن اگلی دہائیوں میں مَیں ایک سال میں، ایک فلم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں اپنی پسندیدہ کہانیوں پر مبنی بہت سی فلمیں پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جارجیا: ایک ہندوستانی ریستوراں میں ۱۲؍ لاشیں ملیں، تفتیش شروع

یاد رہے کہ عامر خان آخری مرتبہ لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے جس میں کرینہ کپور خان نے کلیدی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ عامر خان ۲۰۲۵ء میں اپنی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ میں نظر آئیں گے۔ فی الحال وہ اپنی پروڈیوس کی ہوئی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کے پروموشن کر رہے ہیں۔ لاپتہ لیڈیز کو ۲۰۲۵ء آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK