• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کی شوٹنگ کے دوران انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا: عامر خان

Updated: November 17, 2024, 7:03 PM IST | Mumbai

عامر خان کی فلم’ لال سنگھ چڈھا ‘۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامرخان نے بتایا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جذباتی دور سے گزر رہے تھے۔ انہوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

Aamir Khan and Kareena Kapoor in a scene from the movie Laal Singh Chaddha. Photo: INN.
عامر خان اور کرینہ کپور، فلم لال سنگھ چڈھا کے ایک سین میں۔ تصویر: آئی این این۔

عامر خان کی فلم’ لال سنگھ چڈھا ‘۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامرخان نے بتایا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جذباتی دور سے گزر رہے تھے۔ انہوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جب انہوں نے یہ فیصلہ اپنی اہلیہ کرن راؤ کو بتایا تو وہ بہت جذباتی ہو گئیں اور رونے لگیں۔ یہاں تک کہ ان کے بچوں نے بھی انہیں انڈسٹری چھوڑنے سے منع کر دیا تھا۔ حال ہی میں عامر اور ان کی اہلیہ کرن راؤ بات کر رہے تھے۔ اس گفتگو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ کووڈ کے دوران لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت جذباتی مرحلے سے گزر رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ میں نے۱۸؍ سال کی عمر سے اپنی پوری زندگی سنیما اور فلموں میں گزاری ہے جس کی وجہ سے میں اپنے گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتا تھا۔ کام کی وجہ سے، میں کبھی بھی اپنے رشتوں ، بچوں، بہن بھائیوں اور خاندان کیلئے وقت نہیں نکال سکا۔ کرن ہو یا رینا، میں کسی کو زیادہ وقت نہیں دے پایا۔

یہ بھی پڑھئے: آرادھیا بچن کی ۱۳؍ویں سالگرہ پر ابھیشیک کے مداحوں نے ویڈیو شیئر کیا

انہیں اس بات کا احساس لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران ہوا، کیونکہ فلم کی آدھی شوٹنگ کووڈ سے پہلے اور باقی کووڈ کے بعد ہوئی تھی۔ عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ ۳۵؍ برسوں میں بہت سی فلمیں کی ہیں، لیکن اب میں اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس ۵۶؍، ۵۷؍ سال کی عمر میں ہوا نہ کہ ۸۸؍ سال کی عمر میں کیونکہ تب بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ جب عامر خان نے کرن کو یہ فیصلہ سنایا تو کرن بہت جذباتی ہوگئی اور انہیں بالکونی میں اکیلے بلایا اور پوچھا کہ کیا تم ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہو؟ عامر نے جواب دیا کہ نہیں، میں آپ کو نہیں چھوڑ رہا، میں فلمیں چھوڑ رہا ہوں۔ اس کے جواب میں کرن نے کہا کہ اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر کا اداکاری کا سفر ۸؍سال کی عمر میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے ناصر حسین کی فلم `’یادوں کی بارات‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK