• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیما گھروں میں ریلیز سے قبل عامر خان اپنی فلموں کے ڈجیٹل حقوق فروخت نہیں کریںگے

Updated: September 08, 2024, 8:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عامر خان ہمیشہ ہی سے ٹرینڈ سیٹر رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عامر خان اپنی فلموں کے ڈجیٹل حقوق اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے جب تک وہ سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہو جاتیں۔ عامر خان، تھیٹر اور او ٹی ٹی ریلیز کے درمیان وقفہ ۱۲؍ ہفتوں تک بڑھانا چاہتے ہیں جو فی الحال ۸؍ ہفتے ہیں۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں عامر خان ہمیشہ سے ہی ٹرینڈسیٹر رہے ہیں۔ ۲۰۰۰ء کی دہائی کے اوائل میں، وہ ایک وقت میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے پہلے اداکار تھے، اور بعد میں انہوں نے فلموں کی مارکیٹنگ کا طریقہ بدل دیا۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر نے اب ایک پروڈیوسر کے طور پر ایک اور جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی اگلی فلم کے ڈجیٹل حقوق اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے جب تک کہ وہتھیٹرز میں ریلیز نہ ہوجائے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’عامر اپنی فلموں کے ڈجیٹل حقوق پہلے سے فروخت نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا وژن یہ ہے کہ سوشل کامیڈی صنف کو کم از کم ۱۲؍ ہفتوں تک بڑی اسکرین کیلئے مخصوص رکھا جائے۔ وہ سینما گھروں میں فلم کی ریلیز کے بعد ہی ڈجیٹل حقوق فروخت کریں گے۔ جبکہ ڈجیٹل میڈیم معاہدے میں باکس آفس کی شق کو برقرار رکھے ہوئے ہے، عامر تھیٹر میں ریلیز ہونے والے مواد کو سامعین کی پذیرائی کی بنیاد پر اپنی فلم فروخت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:لندن کنسرٹ میں ’توبہ توبہ‘ کے گلوکار پر جوتا پھینکا گیا، کرن اوجلا برہم

خیال رہے کہ ہندوستان میں زیادہ تر بڑی فلموں کی تھیٹر اور ڈجیٹل ریلیز کے درمیان ۸؍ ہفتوں کا وقفہ ہوتا ہے، لیکن عامر خان اسے مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ غالباً ان کا یہ فیصلہ ان کی تازہ ترین پروڈکشن ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کے تجربے پر مبنی ہے، جس کی ہدایت کاری ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ نے کی ہے۔ جیو اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی یہ فلم یکم مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ دریں اثنا، عامر خان نے پرائم ویڈیو انڈیا اور جنوب مشرقی ایشیا کیلئے سابقہ ہیڈ آف اوریجنلز اپرنا پروہت کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ آنے والے برسوں میں مزید فلمیں بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عامر خان پروڈکشن کی آنے والی فلموں میں آر ایس پرسنا کی ’’ستارے زمین پر‘‘ (جس میں عامر اور جینیلیا ڈی سوزا ہیں)، راج کمار سنتوشی کی ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ (جس میں عامر، سنی دیول اور پریتی زنٹا ہیں) اور سنیل پانڈے کی ایک بلا عنوان رومانوی ڈرامہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK