Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان کو پھر نشانہ بنایا

Updated: April 10, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے کنگ خان شاہ رخ پر پھر طنز کیا کہ اگر سبھی نغمے ان کے نام پر چل رہے ہیں تو پھر مَیں کیا ہوں؟

Abhijeet Bhattacharya (left) Shah Rukh Khan (right). Photo: INN
ابھیجیت بھٹاچاریہ (بائیں) شاہ رخ خان (دائیں) ۔ تصویر: آئی این این

۱۹۹۰ء اور ۲۰۰۰ء کی دہائی کے اوائل میں شاہ رخ خان کی آواز کے طور پر مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے اپنے اور بالی ووڈ سپر اسٹار کے درمیان مبینہ طور پر کشیدہ تعلقات کے بارے میں ایک بار پھر بات چیت کی۔ شاہ رخ کے کچھ یادگار نغموں کو اپنی آواز دینے والے ابھیجیت گزشتہ کچھ برسوں سے اداکار پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ اے این آئی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیجیت نے طنز کیا کہ ’’ہم (شاہ رخ اور ابھیجیت) جڑواں بچوں کی طرح ہیں۔ آواز سے ہم ایک سے لگتے ہیں۔ لیکن اب مجھے احساس ہورہا ہے کہ مَیں نے ان کیلئے جو گیت گائے، وہ میرے نہیں ہیں۔ سب انہیں شاہ رخ کا گانا کہتے ہیں۔ یوں سمجھئے جیسے شاہ رخ ہی نے گانا بھی لکھا، شاہ رخ ہی نے موسیقی دی، شاہ رخ ہی نے فلم بنائی، شاہ رخ ہی سینماٹوگرافر ہیں، سب کچھ شاہ رخ کا ہے، ایسے میں مَیں کیا ہوں؟ اگر سب کچھ اسی کا ہے تو میرا کیا ہے؟‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ نے باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا

خیال رہے کہ ابھیجیت نے شاہ رخ کیلئے چند یادگار نغمے گائے ہیں جن میں ’’ذرا سا جھوم لوں میں‘‘ (دل والے دلہنیا لے جائیں گے)، ’’بادشاہ او بادشاہ‘‘ (بادشاہ)، ’’توبہ تمہارے یہ اشارے‘‘ (چلتے چلتے) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ گلوکار کے تبصرے اور طنز اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ وہ یادگار نغمے گاکر بھی اپنی شناخت نہیں بناپائے ہیں بلکہ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ شاہ رخ کے سائے میں رہ گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK