Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سکندر‘‘ نے باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا

Updated: April 10, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai

اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سکندر‘‘ ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے مقامی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔عید پر ریلیز ہونے اور زبانی تشہیر کے باوجود اس فلم نے اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور ۱۱؍ دنوں میں صرف ۱ء ۱۰۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’سکندر‘‘ نے بدھ کو ۱ء ۳۵؍ کروڑ روپے جبکہ منگل کو ۱ ء ۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اتنے دنوں سے سکندر اتنی ہی کمائی کرسکی ہے۔

’’سکندر‘‘ کا کاروبار
’’سکندر‘‘ نے عید سے ایک دن پہلے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۶؍ کروڑ روپے جبکہ عید کے دن ۲۹؍کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔ تاہم، منگل یعنی یکم اپریل کو فلم کے کاروبار میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی تھی اور اس نے صرف ۱۹ء ۵؍ کروڑ روپےاوربدھ کو ۹ء ۷۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ’’سکندر‘‘۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے میں ناکامیاب ثابت ہوئی تھی۔ ساجد ناڈیاوالا کے ذریعے پروڈیوس کی گئی فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے صرف ۹۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ کی ریلیز نے ’’سکندر‘‘کی جدوجہد کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی

کچھ ’’سکندر‘‘ کے بارے میں
ساجد ناڈیاوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پروڈیوس کی گئی فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا نے کلیدی کردار اداکئے ہیں۔سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ ستیہ راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ بہترین کاسٹ کے باوجود ’’سکندر‘‘ شائقین کے دلوں پر راج کرنے میں ناکامیاب ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK