• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اداکار مشتاق خان، دہلی میرٹھ ہائی وے سے اغوا، ۱۲ گھنٹوں تک ٹارچر کا شکار

Updated: December 11, 2024, 12:37 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور اداکار مشتاق خان، جو ویلکم اور استری ۲ میں اپنے کردار کے لئے جانے جاتے ہیں، کو اغوا کیا گیا۔ ان کے بزنس پارٹنر نے اداکار کے اغوا ہونے کے دردناک تجربہ کو شیئر کیا۔

Mushtaq Khan. Photo: INN
مشتاق خان۔ تصویر: آئی این این

مشتاق خان، جو اکشے کمار کی فلم ویلکم اور استری ۲ میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں، کو مبینہ طور پر ایک تقریب میں مدعو کرنے کے بہانے اغوا کیا گیا اور ۱۲ گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انڈیا ٹوڈے ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران، اداکار کے کاروباری پارٹنر نے دہلی-میرٹھ ہائی وے سے ان کے اغوا کا دردناک واقعہ شیئر کیا۔

مشتاق خان کو کیا ہوا؟
مشتاق خان کو مبینہ طور پر فلائٹ ٹکٹ کے ساتھ ایک تقریب کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے اکاؤنٹ میں پیشگی پیمنٹ بھیج دیا گیا تھا۔ جب اداکار دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو انہیں ایک کار میں بیٹھنے کیلئے کہا گیا۔ وہ کار انہیں بجنور کے قریب، دہلی کے مضافات لے گئی۔ مشتاق خان کے بزنس پارٹنر شیوم نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مشتاق کو تقریباً ۱۲ گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اغوا کاروں نے اداکار اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے ۲ لاکھ روپے سے زائد رقم لے لی۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

مشتاق خان، اغوا کاروں سے کیسے بچ نکلے؟
شیوم نے مزید کہا کہ جب مشتاق نے صبح اذان کی آواز سنی تو انہیں احساس ہوا کہ قریب ہی ایک مسجد ہے اور وہ اس جگہ سے بھاگ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے گھر پہنچنے کے لئے مقامی افراد اور پولیس سے مدد مانگی۔
شیوم نے مزید کہا کہ مشتاق صاحب اور ان کا خاندان، اس واقعہ کے بعد پوری طرح سے ہلا ہوا تھا۔ تاہم، انہیں یقین تھا کہ وہ خود کو سنبھالنے کے بعد مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ کل، میں بجنور گیا اور سرکاری ایف آئی آر درج کروائی۔ ہمارے پاس فلائٹ ٹکٹ، بینک اکاؤنٹس اور ائیر پورٹ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ثبوت موجود ہیں۔ یہاں تک کہ مشتاق، اس محلے اور گھر کو بھی پہچانتے ہیں جہاں انہیں رکھا گیا تھا۔ مجھے امید ہے کہ پولیس جلد ہی مجرمین کا پتہ لگا لے گی۔
حال ہی میں، کامیڈین سنیل پال کو بھی اسی طرح کے واقعہ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک نجی تقریب میں شرکت کے لئے ہری دوار جا رہے تھے اور اغوا ہو گئے۔ اغوا کاروں نے انہیں یرغمال بنا کر ۲۰ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ تاہم، گفتگو کے بعد، سنیل تقریباً ۸ لاکھ روپے ادا کر کے اپنی رہائی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: سلمیٰ خان نے ہیلن کےساتھ اپنی سالگرہ پر رقص کیا، سلمان نے کہا ’’مدر انڈیا‘‘

مشتاق خان کے بزنس پارٹنر نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دو مشہور شخصیات کے اغوا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پاس اس کیس کے متعلق کوئی سراغ نہیں تھا۔ مشتاق صاحب کے واپس آنے کے بعد، ہم نے اپنے چند قریبی دوستوں سے اس واقعہ کے بارے میں بات کی۔ ابھی تک، مشتاق خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور توقع ہے کہ وہ چند دنوں میں میڈیا سے بات کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK