• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

Updated: December 10, 2024, 5:49 PM IST | Mumbai

اکشے کمارکی اداکاری سے مزین فلم بھوت بنگلہ ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے اکشے کمار اور پریا درشن نے ۱۴؍سال بعد ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم سازوں نے انسٹاگرام پرفلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

Bhoot Bangla Poster. Photo: INN
بھوت بنگلہ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

بھوت بنگلہ ،جس کے ذریعے اکشے کمار اور پریا درشن ۱۴؍ سال بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ بالاجی موشن پکچرز نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔ فلم سازوں نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

پوسٹر کے نیچے فلم سازوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بھوت بنگلہ ۲؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘پوسٹر میں اکشے کمار کو سفید کپڑوں میں نیلے کوٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے بھوت بنگلہ کوبالاجی موشن پکچرز اور کیپ آف گوڈ فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔فرح شیخ اور ویدانت وکاس بالاجی نے اس کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پاپ اسٹار ایڈ شیران اگلے سال ہندوستان کے دورے پر آئیں گے

یاد رہے کہ روہن شنکر، ابھیلاش نائر اور پریا درشن نے بھوت بنگلہ کا اسکرین پلے لکھا ہے۔ اکشے کمار اورپریا درشن نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں بھول بھلیاں (۲۰۰۷ء)، بھاگم بھاگ (۲۰۰۶ء)، پھیری (۲۰۰۰ء)، دے دانا دے (۲۰۰۹ء )اور کٹھا میٹھا (۲۰۱۰ء )شامل ہیں۔ اکشے کمار ’’اسکائے فورس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ اسکائے فورس میں اکشے کمار کے ساتھ نمرت کور اور سارا علی خان نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK