• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آدر پونہ والا، کرن جوہر کے دھرما پرڈوکشن میں ۵۰؍ فیصد حصہ داری خریدیں گے

Updated: October 21, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi

سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او آدرپونا والا دھرما پروڈکشن میں ۵۰؍ فیصد حصہ داری خریدیں گے۔ سیرین پروڈکشنز، دھرما پروڈکشنز اور دھرمٹک انٹرٹینمنٹ (دھرما) میں ایک ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Karan Johar and Aadar Poonawalla. Photo: INN.
کرن جوہر اور آدر پونہ والا۔ تصویر: آئی این این۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے سی ای او آدر پونہ والا نے پیر کو کہا کہ ان کی کمپنی سیرین پروڈکشن، دھرما پروڈکشن میں ۵۰؍ فیصد حصص خریدے گی جس کی قیادت بالی ووڈ کے ممتاز پروڈیوسر اور فلم ساز کرن جوہر کر رہے ہیں۔ سیرین پروڈکشن نے ایک بیان میں کہا کہ پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن اور دھرمٹک انٹرٹینمنٹ (دھرما) میں ایک ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پونہ والا نے مزید کہا کہ  ہم دھرما (پروڈکشن ہاؤس)کی تعمیر اور ترقی کی امید کرتے ہیں اور آنے والے برسوں میں اس سے بھی زیادہ بلندیوں پر پہنچیں گے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او نے اپی حصہ داری کے اعلان کے بعد کہا کہ دریں اثنا، بقیہ۵۰؍ فیصد ملکیت کرن جوہر کے پاس رہیں گے جو کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی ہیں۔ یہ شراکت داری کئی معنوں میں اہم ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی بہن ارپیتا نے باندرہ میں واقع اپنا گھر فروخت کردیا

دھرما پروڈکشن خسارے کا شکار کیوں ہوئی ؟
یاد رہے کہ کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن میں ۲۰۱۰ ء تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا گڑ بڑ تب ہوئی جب کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں بنانا بند کر دیا اور یہ پروڈکشن ہاوز اسٹار کڈز کو لانچ کر نا شروع کیا اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے الگ الگ طرح کی کہانیوں پر فلمیں بنانے لگے۔ اس تجربہ میں کچھ فلمیں کامیاب رہیں تو کچھ بری طرح فلاپ ہوتی گئیں اور نتیجہ میں کمپنی گھاٹے کا سودا کرنے لگی لیکن کرن جوہر کو تو فلمیں بنائی ہی تھیں لیکن ایسی صورتحال میں انہوں نے کمپنی کی بگڑتی صورتحال پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا بلکہ اپنی فلموں کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے باہر کی کمپنیوں سے قرض حاصل کرتے ہوئے ’کلنک‘ اور’برہما استر‘ جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی اور یہ دو فلمیں بھی دھرما پروڈکشن کو کچھ نہ دے سکیں۔ یہی نہیں ان کی فلمیں ’یودھا‘، ’ مسٹر اینڈ مسزز ماہی ‘ اور’بیڈ نیوز جیسی فلمیں کب آئیں اور کب گئیں کسی کو کچھ پتہ بھی نہیں چلا۔ ایسی ہی فلموں سے دھرما پروڈکشن کی دیواریں ہل گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK