ووگ انڈیا کو ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے ایک جوڑے کے طور پر اپنا پہلا انٹرویو دیا۔ اس دوران ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ ان کی شادی واناپارتھی (تلنگانہ) کے ۴۰۰؍ سال پرانے مندر میں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے شادی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
EPAPER
Updated: August 31, 2024, 5:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ووگ انڈیا کو ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے ایک جوڑے کے طور پر اپنا پہلا انٹرویو دیا۔ اس دوران ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ ان کی شادی واناپارتھی (تلنگانہ) کے ۴۰۰؍ سال پرانے مندر میں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے شادی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے ایک جوڑے کے طور پر ووگ انڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران دونوں نے اپنی شادی کے بارے میں کچھ تفصیلات ظاہر کیں۔ انٹرویو کے دوران ادیتی نے کہا کہ ’’ہماری شادی واناپارتھی (تلنگانہ) کے ۴۰۰؍ سال پرانے مندر میں ہوگی۔ یہ مندر میرے خاندان کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ادیتی کے پردادا، جے رامیشور راؤ، وناپارتھی کے آخری راجہ اور حیدرآباد کے نظام کے دربار میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔ یہ وہی مندر ہے جہاں جوڑے نے منگنی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ کے اثاثوں کی مالیت ۶۴۰۰؍ کروڑ روپے ہے
اس دوران سدھارتھ نے کہا کہ ’’کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے خفیہ طور پر منگنی کی ہے۔ مَیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ تقریبات نجی ہوتی ہیں، انہیں خفیہ کہنا درست نہیں۔ نجی طور پر کچھ کرنے اور چھپ کر کرنے میں بڑا فرق ہے۔‘‘ جوڑے نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔