• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ کے اثاثوں کی مالیت ۶۴۰۰؍ کروڑ روپے ہے

Updated: August 30, 2024, 9:14 PM IST | Mumbai

دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں لیکن ہندوستان کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت چھ ہزار چار سو کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے ۱۹۸۶ء کی فلم ’’سلطنت‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جبکہ ان کی آخری ہٹ فلم ’لک بائے چانس‘ تھی جو ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Juhi Chawla. Photo: INN
جوہی چاؤلہ۔ تصویر:ـ آئی این این

آج ہم آپ کو بالی ووڈ کی ایسی اداکارہ کے بارے میں بتارہے ہیں جو ملک کی امیر ترین اداکارہ ہیں مگر جب امیر ترین ایکٹریس کی فہرست تیار ہوتی ہے تو ان کا نام اس میں شامل نہیں ہوتا۔ بلاشبہ دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی امیر ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں۔ دپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت ۴۰۰؍ تا ۵۰۰؍ کروڑ روپے جبکہ عالیہ بھٹ کی ۵۵۰؍ کروڑ روپے ہے۔ جوہی چاؤلہ ملک کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۶؍ ہزار ۴۰۰؍ کروڑ روپے ہے۔ ان کے فلمی کریئر کی شروعات ۱۹۸۶ء میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے دوران کوئی سپر ہٹ فلم نہیں دی لیکن وہ بالی ووڈ کی دو امیر ترین اداکاراؤں سے زیادہ امیر ہیں۔ جوہی چاؤلہ کی پہلی فلم ’’سلطنت‘‘ ۱۹۸۶ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے کردار کا دورانیہ بہت کم تھا۔ مرکزی کردار والی ان کی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ’اے ویڈنگ اسٹوری‘ ریلیز، عامر خان نے شوبھو شیکھر بھٹاچاریہ کو نیک خواہشات پیش کیں


وہ ۱۹۹۰ء کی مشہور ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان، اکشے کماراور عامر خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔۲۰۰۰ء کے آغاز میں انہوں نے فلم پروڈکشن میں اپنی قسمت آزمائی اوربہت سی فلموں میں بطور معاون اداکار کام کیا۔ ان کی آخری ہٹ فلم ’’لک بائے چانس‘‘ تھی جو ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہیورون انڈیا رِچ لسٹ کے ۲۰۲۴ء کے ایڈیشن کے مطابق جوہی چاؤلہ فی الحال ہندوستان کی امیر ترین اداکارہ ہیں۔ وہ فلم پروڈکشن میں شاہ رخ خان کی پارٹنر ہیں۔ پہلے وہ ڈریمز ان لمیٹڈ میں ایس آر کے کی پارٹنرتھیں اور اب ’’ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ‘‘ میں بھی شاہ رخ کی پارٹنر ہیں۔ وہ شاہ رخ کے ساتھ آئی پی ایل (کولکاتا نائٹ رائیڈرس) کی شریک مالک بھی ہیں۔
اس طرح جوہی نے نہ صرف یہ کہ دپیکا اور عالیہ بلکہ  پرینکا چوپڑہ (نیٹ ورتھ: ۸۵۰؍ کروڑ)، ایشوریہ رائے (۹۰۰؍ کروڑ) اور کترینہ کیف (۲۴۰؍ کروڑ) کو بھی مات دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK