Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’او ساتھی رے‘ میں ادیتی راؤ حیدری اور اویناش تیواری کے ساتھ ارجن رامپال شامل

Updated: March 02, 2025, 9:33 AM IST | Mumabi

امتیاز علی کی ویب سیریز ’’او ساتھی رے‘‘ میںادیتی راؤ حیدری اور اویناش تیواری کے ساتھ ارجن رامپال بھی نظر آئیں گے۔ اس سیریز کی ہدایتکاری کے فرائض عارف علی انجام دیں گے جبکہ اس کی اسکرپٹ امتیازعلی نے لکھی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء کی اپنی فلم ’’امرسنگھ چمیکیلا‘‘کو پذیرائی ملنے کے بعد امتیاز علی اس مرتبہ او ٹی ٹی کیلئے ویب سیریز بنانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے رومینٹک ڈراما ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میںادیتی راؤحیدری، اویناش تیواری اور  ارجن رامپال کلیدی کردار میں نظرآئیں گے۔ ٹیبل ریڈ ویڈیو کے ساتھ نیٹ فلکس کے شو ’’او ساتھی رے‘‘کاسرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔اس خبر کو سننے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

آج نیٹ فلکس نے اپنے انسٹاگرام پر ’’او ساتھی رے‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ ٹیبل ریڈیو کی شروعات اس طرح ہوتی ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور اویناش تیواری کسی خفیہ راز کا اشارہ دے رہے ہیں۔ بعد ازیں اویناش تیواری اور ارجن رامپال ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں امتیاز علی پہلے سے موجود تھے۔ ادیتی راؤحیدری امتیازعلی کو گلے لگا لیتی ہیں۔ بعد ازیں ٹیم شو کی اسکرپٹ پڑھتی ہے اور ساتھ میں لطف لیتی ہے۔ ویڈیو میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ سیریز کی شوٹنگ کاآغاز جلد ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: کیسری ۲: اکشے کمار، مادھون اور اننیا پانڈے کی فلم ۱۸؍ اپریل کو ریلیز ہوگی

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں نیٹ فلکس نے لکھا ہے کہ ’’امتیاز علی کی سیریز ’’او ساتھی رے‘‘میںادیتی راؤ حیدری، ارجن رامپال اور اویناش تیواری کلیدی کردار ادا کریں گے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض عارف علی انجام دیں گے۔ یہ سیریز جلد ہی نیٹ فلکس پرریلیز ہوگی۔‘‘ ’’او ساتھی رے‘‘ کوونڈو سیٹ فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سیریز امتیازعلی نے بنائی ہے اور اس کی اسکرپٹ بھی انہوں ہی نے لکھی ہے۔ قبل ازیں امتیاز علی اور عارف علی نے نیٹ فلکس فلم ’’شی‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی۔ سیریز کے پلاٹ میں ادیتی راؤ حیدری، اویناش تیواری اور ارجن رامپال کے کردار کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK