کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے تحت بننے والی فلم ’’کیسری ۲‘‘ میں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء (گڈ فرائیڈے) کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے تحت بننے والی فلم ’’کیسری ۲‘‘ میں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء (گڈ فرائیڈے) کو ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار، آد مادھون اور اننیا پانڈے کی ایک ساتھ فلم کرنے کی افواہیں ایک عرصے سے گردش کررہی تھیں مگر اب دھرما پروڈکشن نے اس کا باقاعدہ اعلان کتدیا ہے۔ اس فلم کا نام ’’کیسری ۲‘‘ ہے۔ کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے تعاون سے بننے والی یہ فلم وکیل سی سنکرن نائر کی کہانی پر مبنی ہے، جنہوں نے ۱۹۲۰ء کے عشرے میں جلیاں والا باغ کے قتل عام کے بعد برطانوی سلطنت کے خلاف `بے مثال جنگ لڑی تھی۔ آج تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ایکس پر فلم کی تصدیق کی کہ ’’کیسری: باب ۲‘‘ گڈ فرائیڈے ویک اینڈ پر یعنی ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کیا عالیہ بھٹ ’’کالکی ۲‘‘ کا حصہ ہوں گی؟
خیال رہے کہ یہ فلم پہلے ۱۴ھ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ کرن سنگھ تیاگی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم راگھو پالت اور پشپا پالت کی کتاب ’’ دی کیس دیٹ شوک دی ایمپائر‘‘ پر مبنی ہے۔ کتاب کے خلاصے سے ایک اقتباس : ’’بڑے پیمانے پر رپورٹ ہونے والے مقدمے کی، تاریخ کے سب سے طویل مقدمے میں سے ایک، نے ایک ایسی دنیا کو دنگ کر دیا جس نے آخر کار ہندوستان میں انگریزوں کی طرف سے کی جانے والی کچھ ہولناکیوں کو تسلیم کیا۔ عدالتی کارروائیوں کی رپورٹوں کے ساتھ ایک پیچیدہ قوم پرست کی ایک باریک تصویر کے ذریعے جو اپنے اصولوں پر سب سے بڑھ کر یقین رکھتا تھا۔ ’’دی کیس دیٹ شوک دی ورلڈ‘‘ پہلی بار اس خوفناک کیس کی اصل تفصیلات سے پردہ اٹھاتا ہے جس نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ایک اہم لمحہ کو نشان زد کیا تھا۔‘‘
رپورٹس کے مطابق، اکشے فلم میں وکیل سی سنکرن نائر کا کردار ادا کریں گے۔ تاہم، ابھی تک اننیا اور مادھون کے کرداروں کے بارے میں زیادہ معلومات عام نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کمار نے ۲۰۱۹ء میں ’’کیسری‘‘ میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کیا تھا۔ یہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔