• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آدتیہ رائے کپور اداکار نہیں کرکٹر بننا چاہتے تھے

Updated: October 19, 2024, 9:03 PM IST | Mumbai

کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں آدتیہ رائے کپور نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے۔ وہ ایک ویڈیو جوکی تھے مگر یہ بننا بھی ان کی خواہش نہیں تھی۔ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

Aditya Roy Kapur. Image: X
آدتیہ رائے کپور۔ تصویر: ایکس

آدتیہ رائے کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے، ایک مقبول ویڈیو جوکی (وی جے) تھے۔ انہوں نے ۲۰۰۹ء میں ’’لندن ڈریمز‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔ ’’وہاٹ وومن وانٹ‘‘ پر کرینہ کپور سے بات کرتے ہوئے آدتیہ رائے کپور نے انکشاف کیا کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اداکاری میں کیسے آئے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے ویڈیو جوکی کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیسے کیا حالانکہ یہ ایسی چیز تھی جو انہیں زیادہ پسند نہیں آئی۔ کپور نے کہا کہ میں شوبز میں کسی بھی چیز میں نہیں آنا چاہتا تھا۔ میں آدھے ملک کی طرح کرکٹر بننا چاہتا تھا، لیکن ایسا نہیں کر سکا۔ 

یہ بھی پڑھئے: جب سلمان نے کالے ہرن کا شکار کیا ہی نہیں تو معافی کس بات کی: سلیم خان

آدتیہ رائے کپور نے کہا کہ اگرچہ ویڈیو جوکی بھی نہیں بننا چاہتا تھا لیکن میں نے یہ کام کرنا جاری رکھا۔ مجھے آڈیشنز کیلئے فون آتے تھے لیکن میں فلموں میں جانا نہیں چاہتا تھا۔ مَیں تھوڑا بہت مشہور تھا لیکن اداکار بننے کی خواہش کبھی نہیں رہی تھی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کس طرح پہلی فلم کے بعد اداکاری کے میدان میں سنجیدہ ہوگئے۔ ’’لندن ڈریمز‘‘ کے بعد انہوں نے ’’ایکشن ری پلے‘‘، ’’عاشقی ۲‘‘، ’’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’اوکے جانو‘‘، اور ’’کلنک‘‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔ انہیں آخری بار ’’گمراہ‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ انہیں ’’دی نائٹ مینیجر‘‘ میں بھی دیکھا گیا جسے حال ہی میں انٹرنیشنل ایمیز میں نامزد کیا گیا تھا۔ اداکار آئندہ چند برسو ںمیں ’’رکت برہمانڈ‘‘ اور ’’میٹرو اِن دنوں‘‘ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK