• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب سلمان نے کالے ہرن کا شکار کیا ہی نہیں تو معافی کس بات کی: سلیم خان

Updated: October 19, 2024, 7:57 PM IST | Mumbai

سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو ملنے والی دھمکی، کالے ہرن کے شکار اور بابا صدیقی کےقتل کے تعلق سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دئے، انہوں نے کہا کہ جب سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیاہی نہیں تو معافی کس بات کی مانگے؟

Salman Khan (right), Salim Khan (left) Photo: INN
سلمان خان ( دائیں) ، سلیم خان (بائیں) تصویر: آئی این این

سلمان خان کی جان کو خطرہ کے درمیان ان کے قریبی دوست اور مشہور سیاستداں بابا صدیقی کا قتل ہو گیا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔ جس نے بابا صدیقی کے قتل کو فوری طور پر سلمان خان سے قربت کی وجہ قرار دیا۔حالانکہ سلمان خان کے والد سلیم خان نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے اے بی پی کو دئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ ہی وہ اور نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد اس بات پر یقین کرے گا کہ محض سلمان خان سے دوستی کی بناء پر بابا صدیقی کا قتل ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں شامل ہے لیکن اس کی وجہ کوئی اور ہے، خصوصی طور پر پراپرٹی کا تنازع جس کا سلمان خان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سابق شوہر بریڈ پٹ کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے بعد انجلینا جولی خوش نظر آئیں

اسی انٹرویو میں سلیم خان نے کالے ہرن معاملے اور سلمان خان کو ملنے والی دھمکی کے متعلق بھی بات کی۔انہوں نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ،۔ حتیٰ کہ وہ وہاں موجود بھی نہیں تھا۔ سلیم خان نے بتایا کہ ’’ جب میں نے سلمان خان سے ۱۹۹۸ء کے واقع کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ وہ وہاں موجود ہی نہیں تھا، حتیٰ کہ کار میں بھی موجود نہیں تھا، اور سلمان مجھ سے جھوٹ نہیں بولے گا۔‘‘ساتھ ہی سلیم خان نے بتایا کہ سلمان خان کو جانوروں کو مارنے کا شوق نہیں ہے، جبکہ وہ تو جانوروں سے پیار کرتا ہے۔ساتھ ہی سلیم خان یہ بھی کہا کہ سلمان خان تو جھینگر بھی نہیں مارتا۔
سلمان خان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکی کے تعلق سے سلیم خان نے بتایا کہ اس کے سبب سارا گھر فکر مند ہے، لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں۔وہ معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں، معافی کیوں مانگے،؟کیا اس نے کچھ غلط کیا ہے؟ کیا آپ نے تحقیق کی ہے؟ معافی مانگنے کا مطلب ہے کہ آپ نے وہ جرم قبول کرلیا ؟

یہ بھی پڑھئے: ’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر ریلیز، ہندوستانی سنیما کا طویل ترین ٹریلر کا ریکارڈ

واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں سخت حفاظت میں بگ باس۱۸؍ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی ہے۔ جبکہ جلد ہی اس کے اپیسوڈ کا پرومو جاری ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایکشن فلم ’’ سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور جلد ہی کک۲؍ پر کام شروع کریں گے۔ساتھ ہی جوان فلم کے ڈائرکٹر کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے والے ہیں جس کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK