۱۳؍ مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئے شو ’’ایڈولیسینس‘‘ کو ۴؍ دنوں میں ۳ء۲۴؍ ملین ویوز ملے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 6:32 PM IST | Mumbai
۱۳؍ مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئے شو ’’ایڈولیسینس‘‘ کو ۴؍ دنوں میں ۳ء۲۴؍ ملین ویوز ملے ہیں۔
نیٹ فلکس ٹوڈم پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، کرائم ڈراما سیریز ’’ایڈولیسینس‘‘ Adolescence کو صرف چار دنوں میں نیٹ فلکس پر ۳ء۲۴؍ ملین ویوز ملے ہیں، اور یہ اسٹریمر کے ٹاپ شو کے طور پر ابھری ہے۔ ۱۳؍ مارچ کو شو کی ریلیز کے فوراً بعد، سوشل میڈیا پر ۱۵؍ سالہ برطانوی اداکار اوون کوپر کی زبردست اداکاری کی خوب تعریف کی گئی۔ اس محدود سیریز میں کوپر نے جیمی ملر کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک ۱۳؍ سالہ لڑکا، جسے اپنی ہم جماعت کیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اگرچہ ملر نے بے گناہی کی درخواست کی، مگر پولیس اس کے خلاف ایک مضبوط مقدمہ بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کو ’’جان وِک‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے زبردست ایکشن فلم قرار دیا
یہ شو تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ نیٹ فلکس صارفین اسے دیکھ رہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق کیٹ ہڈسن کی سیریز ’’رننگ پوائنٹ‘‘ ۶؍ ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور رابرٹ ڈی نیرو کا سیاسی ڈرامہ ’’شو زیرو ڈے‘‘ ۴ء۴؍ ملین ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ واضح رہے کہ ناقدین نے بھی ’’ایڈولیسینس‘‘ کی خوب تعریف کی ہے جس کے سبب اس کے ویوز ہر ہفتے بڑھتے جارہے ہیں۔