Inquilab Logo Happiest Places to Work

یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کو ’’جان وِک‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے زبردست ایکشن فلم قرار دیا

Updated: March 14, 2025, 4:04 PM IST | Mumbai

یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کیلئے ’’جان وِک‘‘ کے ایکشن ڈائریکٹر جے جے پیری کی خدمات لی گئی ہیں۔ انہوں نے شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں فلم کو ’’زبردست‘‘ قرار دیا۔

Yash, with JJ Perry. Photo: X
یش، جے جے پیری کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

مشہور ہالی ووڈ اسٹنٹ کوآرڈینیٹر جے جے پیری، جنہوں نے ’’جان وِک میں‘‘ کیانو ریوز کے ساتھ کام کیا ہے، نے ’’ٹاکسک‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد یش کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ پیری نے کہا کہ فلم تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے ’’ٹاکسک‘‘ کو زبردست فلم قرار دیا۔ یش نے پیری کی پوسٹ پر ردعمل بھی ظاہر کیا۔
خیال رہے کہ یش کی ’’ٹاکسک‘‘سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کے بارے میں ہالی ووڈ کے ایکشن ڈائریکٹر جے جے پیری نے لکھا کہ ’’میرے دوست یش کے ساتھ فلم ’’ٹاکسک‘‘ پر کام کرکے خوشی ہوئی! ہندوستان کا دورہ بہترین رہا۔ یہ ایک زبردست فلم ہے! ہم نے جو کیا اس پر فخر ہے۔‘‘ یش نے کمنٹ لکھا کہ ’’میرے دوست، آپ کے ساتھ کام کرنا سعادت کی بات ہے۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by JJ Perry (@jjlocoperry)

یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک’’کنگ ‘‘ میں شاہ رخ کے مقابل، فلمساز دپیکا یاکرینہ کو شامل کرنے کے خواہاں

یاد رہے کہ ستمبر ۲۰۲۴ء میں یش کے ساتھ پیری کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد مداح سوچ رہے تھے کہ کیا دونوں کسی فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں۔ دریں اثنا، رپورٹس بتاتی ہیں کہ ’’ٹاکسک‘‘ کو کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت فلمایا جا رہا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی فلم کو شروع سے ہی دونوں زبانوں میں تصور کیا گیا، لکھا گیا اور شوٹ کیا گیا ہے۔ اسے متعدد ہندوستانی اور بین الاقوامی زبانوں میں ڈب بھی کیا جائے گا۔
’’ٹاکسک‘‘ میں یش مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں نین تارہ، کیارا اڈوانی، ٹوینو تھامس، ہما قریشی، اکشے اوبیرائے، تارا ستاریا، اور ڈیرل ڈی سلوا بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم زبردست ایکشن فلم ہے۔ یہ فلم پہلے اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK