• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’انداز اپنا اپنا‘ کے ۳۰؍ سال بعد عامر خان اور راجکمار سنتوشی ساتھ فلم بنائیں گے

Updated: September 26, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

ذرائع کے مطابق عامر خان اور راجکمار سنتوشی نے ۳۰؍ سال پہلے ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں کام کیا تھا۔ اب یہ دونوں بطور ادا کار اور ہدایتکار نئی فلم ’’چار دن کی زندگی‘‘ میں ساتھ نظرآئیں گے۔

A scene of Apna Apna Ka. Photo: INN
انداز اپنا اپنا کا ایک سین۔ تصویر: آئی این این

عامر خان اور راجکمار سنتوشی ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے ۳۰؍ سال بعد ایک اداکار اور ہدایتکار کی جوڑی کے طور پر نئی فلم میں کام کریں گے جس کا نام ’’چار دن کی زندگی‘‘ ہے۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’عامر اور راجکمار سنتوشی ابھی کچھ عرصے سے دوبارہ فلم کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، اور جس موضوع نے ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے وہ ایک کامیڈی فلم ہے جو ٹائم لوپ کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس کا نام ’’چار دن کی زندگی‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سندیپ ریڈی وانگا کی ’اسپرٹ‘ میں کرینہ کپور اور سیف علی خان بھی نظر آسکتے ہیں

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’اگرچہ عامر متعدد پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے راجکمار سنتوشی کی فلم کو ترجیح دی ہے۔‘‘ ویب سائٹ کے مطابق یہ موضوع ایک ایسے شخص کے گرد گھومے گا جو ٹائم لوپ میں پھنس جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کے نام سے ایک پیریڈ ڈرامہ فلم پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی ہیں۔ ان پروجیکٹس کے علاوہ، وہ زویا اختر کی ایک فلم، دنیش وجن کی فلم اور جنوبی ہند کے ہدایتکاروں کے ساتھ دو بڑی فلموں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سدابہار اداکاردیو آنند دل سے ہمیشہ جوان رہے

ذرائع نے کہا کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ اور ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کے فائنل ایڈٹ کے بعد عامر اپنی اگلی فلم کے متعلق بات کریں گے، لیکن راجکمار سنتوشی اس تعاون پر خوش ہیں اور چار دن کی زندگی کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔عامر کی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر ‘‘ ہے جو ہسپانوی کھیلوں کے ڈرامے ’’کیمپیونز‘‘ کا ریمیک ہے۔ یہ فلم کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK