Updated: December 28, 2024, 11:10 AM IST
| Mumbai
الو ارجن اور رشمیکا منداناکی فلم ’پشپا۲‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر زبردست منافع کمایا ہے۔ جہاں،’پشپا۲‘ کی کامیابی کیلئے الو ارجن کوذمہ دار قرار دیا جارہا ہےوہیں اس میں ایک اور اداکار ہے جس نےاپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔یہ ادا
الو ارجن اور رشمیکا منداناکی فلم ’پشپا۲‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر زبردست منافع کمایا ہے۔ جہاں،’پشپا۲‘ کی کامیابی کیلئے الو ارجن کوذمہ دار قرار دیا جارہا ہےوہیں اس میں ایک اور اداکار ہے جس نےاپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔یہ اداکار فہد فاصل ہیں، جنہوں نے’پشپا۲‘میں پولیس کی وردی پہن کر اسکرین پرکمال دکھایا ہے۔لیکن آج اس قدر نام کمانے والے فہد فاصل نے اپنی پہلی فلم فلاپ ہوتے ہی انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: پرویز مشرف کا سنایا ہوا شعر جسے سن کر منموہن سنگھ بے چین ہو گئے تھے
تجربہ کار فلمسازفاصل کے بیٹے فہد فاصل نےاپنے والد کی طرح فلموں میں قدم رکھا لیکن ان کی پہلی فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ اداکار اپنی پہلی فلم کی ناکامی سے اس قدر مایوس ہوئے کہ انہوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکار کی پہلی فلم فلاپ ہوتےہی ان کے والد پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فہد نے کہا تھا کہ ان کی فلم فلاپ ہونے پر ان کے والد کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ یہ ان کی غلطی تھی کہ وہ بغیر کسی تیاری کے انڈسٹری میں آگئے تھے۔ پہلی ہی ناکامی کے بعدانہیں لگا کہ شایدوہ فلموں کیلئے نہیں بنے ہیں۔