• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ڈُون: پروفیسی‘‘ کا ٹریلر ریلیز، وشال بھردواج نے تبو کی تعریف کی

Updated: October 18, 2024, 8:40 PM IST | Mumbai

۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ’’ڈُون: پروفیسی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کے بعد وشال بھردواج نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تبو کی تعریف کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تبو کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ویب سیریز ’’ڈُون: پروفیسی‘‘ کا ٹریلر ۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز کیا گیا جس پر اداکارہ کے قریبی دوست اور فلمساز وشال بھردواج نے ٹریلر کی ریلیز کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ میرے لئے فخریہ لمحہ ہے۔ تبو کا کوئی دوسرا ثانی نہیں۔‘‘ وشال بھردواج کے اس عمل پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کیا کہ ’’مَیں آپ کی محبت سے سرشار ہوں۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vishal Bhardwaj (@vishalrbhardwaj)

لیئم پین کے انتقال پر ’ون ڈائریکشن‘ کا اظہار تعزیت

اس پوسٹ پر مداحوں کی طرف سے بھی کمنٹس کئے گئے۔ سبھی نے تبو کی پذیرائی کی۔ واضح رہے کہ اپنے مختلف انٹرویوز میں وشال، تبو کی اداکاری کی صلاحیتوں کی خوب تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے تبو کو ایک حساس اور بہترین اداکارہ کا خطاب دیا ہے۔ ’’ڈون: پروفیسی‘‘ ۶؍ ایپ سوڈز پر مشتمل ہے جو برائن ہربرٹ اور کیون جے اینڈرسن کے ناول ’’سسٹر ہڈ آف ڈُون‘‘ سے متاثر ہے۔ تبو کے علاوہ اس سیریز میں ایملی واٹسن، اولیویا ولیمز، ٹریوس فیمل، جوشی مے، جوش ہیوسٹن، ایما کیننگ اور جیسیکا بارڈن سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔ سیریز کا پریمیر ۱۸؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو جیو سنیما پر ہوگا۔ ہر پیر کو اس سیریز کا ایک ایپی سوڈ جاری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK