Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

صرف رقص دیکھ کر احمد خان کو’فلم’مسٹر انڈیا‘ کیلئے منتخب کرلیا گیا تھا

Updated: March 24, 2025, 10:32 AM IST | Mumabi

ایک ایساشخص جواداکاری بھی کر سکتا ہے،لوگوں کو اپنی دھنوں پر رقص بھی کروا سکتا ہے، اس کے علاوہ انڈسٹری کے لیے کچھ بہترین فلمیں بھی بنا سکتا ہے، حالانکہ ایسے لوگ کم ہوتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص ہے اور اس شخص کا نام احمد خان ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جی ہاں!ہم بات کر رہے ہیں کوریوگرافر اور ڈائریکٹر احمد خان کی۔ انہوں نے شیکھر کپور کی مشہور فلم مسٹر انڈیا میں چائلڈ آرٹسٹ کےطور پر اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کی زندگی کے ابتدائی دور میں سب کچھ ٹھیک تھا۔ بچپن میں انہیں تمام سہولیات حاصل تھیں۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ ان کی زندگی میں سب کچھ بکھر گیا۔ احمد جو کبھی کار سے سفر کیا کرتے تھے، ان کی مالی حالت اس قدر خراب ہوگئی کہ ان کے پاس شوٹنگ کیلئےسیٹ پر جانے کے پیسے بھی نہیں ہوتےتھے۔انہوں نےمشہورکوریوگرافر سروج خان کی ماتحتی میں ڈانس سکھانا شروع کیا تھا۔ لیکن چھوٹی سی عمر میں ہی وہ ایک عظیم کوریوگرافر بن گئے۔

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: عمران ہاشمی نے ہر طرح کے کردار ادا کرکے شناخت قائم کی

پھر ان کی زندگی میںایک ایسا وقت بھی آیاجب وہ کوریوگرافی سے بھی بور ہو گئے۔ پھر انہوں نے فلموں کی ہدایت کاری کے شعبہ کا رخ کیا۔اپنی ہدایت کاری میں لکیر، ہیروپنتی اور باغی جیسی فلمیں بنائیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس سال وہ ۳۴؍ اداکاروں کی اداکاری سے سجی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘لےکر آرہےہیں۔ایک انٹرویو کے دوران احمد خان نےاپنے اداکاری کے دور کے آغاز کے تعلق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں نے چھوٹی عمر میں ہی رقص شروع کر دیا تھا۔میں۱۱؍سال کاتھا اور پونے میں ایک شو میں پرفارم کر رہا تھا۔ فلم مسٹر انڈیا کی ٹیم وہاں آئی تھی۔ اس نے مجھے وہاں دیکھا اور مجھےفلم میں چائلڈ آرٹسٹ کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا۔ انہوں نے مجھے بغیر کسی آڈیشن کے صرف میرا ڈانس دیکھ کر کاسٹ کیا۔ پھر میری ملاقات فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور جی سے ہوئی اور انہوں نے بھی میرے کام کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK