• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

احمدآباد: کارتک آرین نے دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پرفارم کیا!

Updated: November 18, 2024, 10:18 PM IST | Mumbai

بھول بھلیاں ۔۳؍کے اداکار نے احمد آباد میں جاری دلجیت دوسانجھ کے دل لومیناٹی ٹور کے ایک شو کے دوران گلوکار کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور روح بابا ایکس دل لومیناٹی گایا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اداکار کارتک آرین نے اتوار کو گلوکار دلجیت دوسانجھ کے احمد آباد کنسرٹ میں ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور فلم `بھول بھلیاں ۔۳؍ کے ٹائٹل ٹریک پر پرفارم کیا۔انسٹاگرام پر کنسرٹ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کارتک نے لکھا’’وائب‘‘۔اداکار نے دلجیت کے ساتھ گاتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ کارتک نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ’’روح بابا ایکس، دل لومیناٹی ۔‘‘ واضح رہے کہ ہارر کامیڈی فلم کے ٹائٹل ٹریک میں گلوکار پٹ بل اور نیرج سری دھر بھی شامل ہیں ۔ یہ ۲۰۰۷ءکی فلم `بھول ’بھلیاں ‘ کے اصل ساؤنڈ ٹریک کا ایک ری کری ایشن ہے، جس میں اکشے کمار، ودیا بالن، شاہینی آہوجہ، راجپال یادو اور پریش راول نے اداکاری کی ہے۔گلوکار دلجیت دوسانجھ فی الحال اپنے جاری ’دل لومیناتی‘ ٹور کے حصے کے طور پر ہندوستان کے مختلف شہروں میں پرفارم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت

ان کے کنسرٹ کا انڈیا لیگ ۲۶؍اکتوبر کو نئی دہلی میں شروع ہوا۔ ۴۰؍ سالہ گلوکار نے آخری بار ۱۵؍نومبر کو حیدرآباد میں پرفارم کیا اور اب اپنے آنے والے شو کے لئے لکھنو، پونے، کولکاتا، بنگلور، اندور، چنڈی گڑھ اور گوہاٹی جائیں گے۔ خبروں کے مطابق، `بھول بھلیاں ۳؍ نے یکم نومبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک گھریلو باکس آفس پر ۴ء۲۲۵؍ کروڑ روپے اور ورلڈ وائڈ ۱۰ء۳۴۴؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ کامیڈی فلم سیریز کے تیسرے حصے میں ودیا بالن، ماھوری دکشت نینے، تاپسی پنو، سنجے مشرا اور راجپال یادو نے اہم کردار ادا کئے ہیں ۔۔’بھول بھلیاں ‘ ودیا کے کردار پر مرکوز تھا ۔ ۲۰۲۲ءکے سیکوئل میں کارتک آرین، کیارا اڈوانی اور تبو شامل تھے۔اس فلم نے ۸۸ء۲۶۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK