• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت

Updated: November 18, 2024, 9:34 PM IST | Dubai

دبئی میں منعقدہ ہندوستانی ریپر اور گلوکار بادشاہ کے کنسرٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے انہیں اپنا شاندار دوست اور اچھا انسان قرار دیا۔

Hania Aamir in concert. Photo: X
ہانیہ عامر کنسرٹ میں۔ تصویرـ: ایکس

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور ہندوستانی ریپر اور گلوکار بادشاہ کافی عرصے سے دوست ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت سے لے کر بیرون ملک مشترکہ سفر اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔ مداح ان دونوں کے درمیان رومانی تعلق کا بھی قیاس لگاتے رہتے ہیں لیکن نہ بادشاہ اور نہ ہی ہانیہ ان افواہوں پر کوئی توجہ دیتے ہیں اور عوامی طور پر اپنی دوستی کا کھل کر اظہار کرتے رہتے ہیں۔

سعودی عرب: شاہ سلمان کی ۶۶؍ ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

حال ہی میں ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ بادشاہ کے دبئی میں ہونے والے میوزیکل پروگرام (کنسرٹ) میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچی تھیں۔ بعد میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر پروگرام کے درمیان ایک دلکش لمحے کی جھلک شیئر کی۔ کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ نے جھک کر بھیڑ میں سے بادشاہ کو سلام کیا۔ اس کے بعد بادشاہ نے بھی ان کے ساتھ اسی انداز میں جواب دیا اور ہاتھ جوڑے۔پھر انہوں نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹیج پر گلے لگایا اور سامعین سے ان کے لئے تالیاں بجانے کیلئے کہا۔ کلپ شیئر کرتے ہوئےہانیہ نے لکھا’’ ’یہ میرے خوبصورت دوست ہیں ! وہ ایک مکمل راک اسٹار ہیں ! ہیرو ہیں badboyshah۔

یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کو منظوری، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بادشاہ اور ہانیہ عامر نے لندن میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ پنجابی گلوکار نے کنسرٹ کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی تھی جن میں بادشاہ اور ہانیہ کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ ایک تصویر میں دلجیت اسٹیج پر ’گیندا پھول‘ گلوکار کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آ رہے تھے جبکہ دوسری میں یہ جوڑی گرمجوش سے ایک دوسرے سے گلے لگ رہے ہیں۔ وہیں گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کی جو سامعین میں کھڑی تھیں۔ ہانیہ عامر نے بھی دلجیت دوسانجھ کے تعلق اسی محبت اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے لندن کنسرٹ کی تصاویر کے ساتھ ایک دلکش نوٹ شیئر کیا۔ شو کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئےہانیہ نے لکھا’’ہونا نہیں میں ریکور(Hona ni mai recover)، کیا رات تھی، یہ جادو تھا۔ پیار اور احترام دل سے تھا، بے عیب۔ دلجیت دوسانجھ سر، ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے، پیار اور صرف پیار۔ پوری ٹیم کیلئے صرف اور صرف پیار۔ اتنے خوبصورت لوگوں سے ملنے کا اعزاز واقعی یادگار۔ آپ سب کی محبت اور گرمجوشی کے لئے شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی ’’گول مال ۵‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی

بادشاہ نے بھی دلجیت کو منسوب کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے گلوکار کے لندن کنسرٹ کا ایک کلپ پوسٹ کیا جہاں وہ بادشاہ کو کنسرٹ میں شریک افراد سے متعارف کرا رہے تھے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، ’جگنو‘ گلوکار نے نوٹ لکھا’’ ’تیرے نور میں روشن ہوئے جا رہے ہیں ہو رہے ہیں @diljitdosanjh۔ یہ دن بھی دکھانا تھا اس نے۔ ہمیشہ تمہارا نمبر ون مداح، پاجی۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہانیہ اور بادشاہ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ پاکستانی اداکارہ جو ایک سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں، نے دبئی میں بادشاہ کے ساتھ اپنی سیر و تفریح کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ اس کے بعد سے وہ اکثر بیرون ملک ملتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK