• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم’راون‘کی شوٹنگ کیلئے ایشوریہ اور ابھیشیک کوطویل مدت تک پانی میں رہنا پڑا تھا

Updated: February 09, 2025, 11:12 AM IST | Mumabi

فلموں میں دکھائے جانے والے سیلاب کے زیادہ ترمناظرجعلی ہوتےہیں۔ یہ حقیقی جگہوں پر نہیں بلکہ مصنوعی طور پرتیار کئے گئےسیٹ پر شوٹ کیے گئے ہیں۔

Aishwarya Rai and Abhishek Bachchan. Photo: INN
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن۔ تصویر: آئی این این

سب سےپہلے ایک سیٹ تیار کیا جاتا ہے جس پر گھر، سڑکیں اور درخت جیسی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ یہ تمام ماڈل سائز میں چھوٹے ہیں، لیکن بالکل اصلی نظر آتےہیں۔اس کے بعد سیٹ پر چھوٹے پمپ لگائے جاتے ہیں، جو پانی کے چھڑکاؤ کے لیے استعمال ہوتےہیں۔پانی کی سطح مناظر کے مطابق بڑھائی یا کم  کی گئی ہوتی ہے۔سونامی پیدا کرنے کے لیے بڑے پمپ استعمال کیے جاتے ہیں، جو سمندر کی لہروں کی طرح پانی کو تیزی سے پھینکتےہیں۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے ساؤنڈ ایفیکٹس بنائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: امرتا سنگھ نے فلموں میں کئی شاندار کردار ادا کئے ہیں

لیکن ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی فلم راون ایک ایسی فلم ہے جس میں اداکاروں اور یونٹ کے افراد کو حقیقت میں پانی میں رہنا پڑا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کےتقریباً تمام مناظرکی شوٹنگ لائیو لوکیشنز پرکی گئی تھی یعنی اس کے مناظر حقیقی معنوں میں دریا اور ندی جیسی جگہوں پر فلمایا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ اداکاروں کے ساتھ پوری ٹیم کو۱۴؍سے ۱۵؍ گھنٹےپانی کے اندر ہی رہنا پڑتا تھا۔دراصل فلم راون میں ہم نے کئی مناظر دیکھے ہیں جن میں بارش کو دکھایا گیا ہے۔ اس کیلئے بھی اداکاروں کو پانی میں بھیگنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK