• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عباس مستان کی ’’اعتراض‘‘ کے سیکویل ’’اعتراض ۲‘‘ کا اعلان

Updated: November 14, 2024, 3:29 PM IST | Mumbai

’’بازیگر‘‘ کے سیکویل کے اعلان کے بعد عباس مستان کی ’’اعتراض‘‘ کے بھی سیکویل کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سبھاش گھئی نے انسٹا گرام پر اعلان کیا کہ ان کی ٹیم ’’اعتراض ۲‘‘ کی اسکرپٹ تیار کرچکی ہے۔

Aitraaz poster. Photo: INN.
اعتراض کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

عباس مستان کی صرف ’’بازیگر‘‘ ہی نہیں ہے جس کے سیکویل کا اعلان کیا گیا ہے بلکہ اس فہرست میں ان کی سپر ہٹ فلم ’’اعتراض‘‘ بھی ہے۔ اس فلم نے حال ہی میں اپنی ریلیز کے ۲۰؍ سال مکمل کئے ہیں، اور اسی موقع پر سبھاش گھئی نے ’’اعتراض ۲‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار عباس مستان اور پروڈیوسر سبھاش گھئی تھے۔ یاد رہے کہ ’’اعتراض‘‘ میں اکشے کمار، پرینکا چوپڑہ، کرینہ کپور خان، انو کپور، پریش راول اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ۲۰۰۴ء میں یہ فلم شاہ رخ خان کی ’’ویر زارا‘‘ کے ساتھ ریَیم ہوئی تھی اور اس سال کی ۱۰؍ ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: شیامانے کئی فلموں میں اہم کرداروں سے بالی ووڈ میں شہرت پائی تھی

فلم کی ۲۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر سبھاش گھئی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ ’’نڈر اور خوبصورت پرینکا چوپڑہ نے ہمت دکھائی۔ یہی وجہ ہے کہ سنیما شائقین ۲۰؍ سال بعد بھی ’’اعتراض‘‘ میں ان کی کارکردگی کو فراموش نہیں کر سکتے۔ وہ یہ کردار ادا کرنے میں گھبراہٹ محسوس کرتی تھیں مگر پورے اعتماد کے ساتھ کیمرے کے سامنے آتی تھیں۔ میری ’’مکتا آرٹس‘‘ (سبھاش گھئی کی کمپنی) نے ۳؍ سال کی محنت کے بعد ایک بہترین اسکرپٹ کے ساتھ ’’اعتراض ۲‘‘ کیلئے تیار ہے۔ بس انتظار کیجئے اور دیکھتے رہئے۔‘‘
دریں اثناء عباس مستان کی ایک اور فلم فرنچائز ’’ریس‘‘ چوتھی قسط کی تیاری کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK