اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘نے ایڈوانس بکنگ میں اب تک ۱ء ۱۲؍ کروڑ روپے سے زائدکا کاروبارکیا ہے۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 28, 2025, 6:55 PM IST | Mumbai
اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘نے ایڈوانس بکنگ میں اب تک ۱ء ۱۲؍ کروڑ روپے سے زائدکا کاروبارکیا ہے۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘نے پہلے دن کیلئے ایڈوانسڈ بکنگ میں ۱ء ۱۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’فلم کے ۲؍ ہزار ۳۳۸؍ شوز کیلئے ۱۳؍ ہزار ۷۳۴؍ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔‘‘ ایڈوانسڈ بکنگ میں دہلی کا سب سے زیادہ یعنی ۲۷ء ۶۴؍ لاکھ روپے شیئر ہے، اس کے بعد مہاراشٹر میں فلم کی ۱۵ء ۱۹؍ لاکھ ٹکٹیں، راجستھان میں ۹۹ء۸ ؍ لاکھ، اترپردیش میں ۵۹ء ۸؍ لاکھ اور مدھیہ پردیش میں ۰۹ء ۸؍ لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ پنورما اسٹوڈیو کی اس فلم میں اجے دیوگن نے ریوینیو آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد نے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیا
کچھ ’’ریڈ۲‘‘ کے بارے میں
’’ریڈ ۲‘‘ ۲۰۱۸ء کی کرائم تھریلر فلم کا سیکوئل ہے جس میں رجت کپور، وانی کپور اور سوربھ شکلا نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ ’’ریڈ ۲‘‘ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ فرینچائز کی پہلی فلم کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جس میں اجے دیوگن، سوربھ شکلا، الیانا ڈی کروز، امیت سیال، گیاتری ایر، شیبا چڈھا اور سانند ورما نے اداکاری کی ہے۔