Updated: April 28, 2025, 5:05 PM IST
| Mumbai
سلمان خان کی مشہور فلم ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے ہدایتکار وی وجیندر پرساد نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کی ایک لائن سلمان خان کو سنائی تھی جسے انہوں نے پسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مداح یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ جلد ہی ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کا اعلان ہوسکتا ہے۔‘‘
۲۰۱۵ءمیں ریلیز ہونے والے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘سلمان خان کے کریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی۔ اس فلم کی اسکرپٹ اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد نے لکھی تھی اور فلم کو شائقین کے ذریعے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ یہ رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کا سیکوئل بنانے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ گزشتہ سال سے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کا سیکوئل بنانے کی قیاس آرائیاں انٹرنیٹ پر جاری ہیں۔ اس درمیان اہم اسکرین رائٹر نے یہ تصدیق کی ہے کہ جب انہوں نے نئی اسکرپٹ پڑھی تو وہ سلمان خان کو پسند آئی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: میٹ گالا ۲۰۲۵ء: شاہ رخ خان ریڈ کارپیٹ پر چلیں گے
اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئےوجیندر پرساد نے کہا کہ ’’میں گزشتہ عید پر سلمان خان سے ملا تھا۔ میں نے انہیں ایک لائن پڑھ کر سنائی جو انہیں پسند آئی لیکن دیکھئے آگے کیا ہوتا ہے۔ اسی لئے مداح یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ جلد ہی سیکوئل کا اعلان ہوسکتا ہے۔‘‘ پنک ویلاکی رپورٹس کے مطابق ’’سلمان خان اور پرساد گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ ایک دوسرے سے ملاقات کرچکے ہیں اور انہوں نے ایک مضبوط کہانی بنائی ہے جو ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کا سیکوئل ہوسکتی ہے۔‘‘ قبل ازیں پبلی کیشن نے یہ رپورٹ کیا تھا کہ ’’سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائیجان ۲‘‘ خان تکمیل کے مرحلے میں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایٹلی کمار اور اللو ارجن کی اگلی فلم میں مرنال ٹھاکر کلیدی کردار میں نظر آئیں گی؟
پبلی کیشن نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ’’کبیر کو سیکوئل کے ہدایتکار کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ اسی لئے یہ تینوں ایک مرتبہ پھر ایک فلم کے ساتھ واپس آئیں گے۔‘‘ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’اب تک کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ وی وجیندر پرساد، جو ایس ایس راجامولی کے والد ہیں، ایک بہترین اسکرین رائٹر ہیں جو چند بڑی فلموں جیسے ’’میگھادیرا‘‘، ’’بجرنگی بھائیجان‘‘، ’’باہوبلی سیریز کی فلموں‘‘ اور ’’آر آرآر‘‘ کی اسکرپٹ کیلئے جانے جاتے ہیں۔