اجے دیوگن فی الحال ’’دے دے پیار دے ۲‘‘، ’’دھمال ۴‘‘ اور رینجر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے بعد اگست میں ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 22, 2025, 9:00 PM IST | Mumabi
اجے دیوگن فی الحال ’’دے دے پیار دے ۲‘‘، ’’دھمال ۴‘‘ اور رینجر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے بعد اگست میں ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
۲۰۱۵ء میں اجے دیوگن نے ’’درشیم‘‘ میں وجے سالگاؤنکر کے طور پر زبردست کام کیا تھا۔ ۷؍ سال بعد اس کا سیکویل ’’درشیم ۲‘‘ بنایا گیا اور اب اس کی تیسری قسط کی تیاری کی جارہی ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن ’’درشیم ۳‘‘ کیلئے ہدایتکار ابھیشیک پاٹھک کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق ’’اجے دیوگن ’’درشیم ۳‘‘ کیلئے پُرجوش ہیں اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کریں گے۔ اجے جولائی/اگست میں دیگر فلموں کی شوٹنگ کرنے والے تھے مگر اب وہ ’’درشیم ۳‘‘ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کچھ ہفتے پہلے، ابھیشیک پاٹھک اور فلم کے مصنفین نے اجے سے ملاقات کی اور اب کئی چیزیں فائنل ہوگئی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز ۱۲؍ ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ کرے گا
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے ’’دے دے پیار دے ۲‘‘، ’’دھمال ۴‘‘ اور ’’رینجر‘‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ اجے اپنی تمام فلموں کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ ’’درشیم ۳‘‘ کے بعد ’’گول مال ۵‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے جو اس وقت اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے۔ دریں اثنا، اجے یکم مئی کو ’’ریڈ ۲‘‘ میں پردہ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ اس کے بعد ’’سن آف سردار ۲‘‘ جولائی کے آخر میں ریلیز ہوگی۔