اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز ، لاس اینجلس، امریکہ۱۲؍ ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ کرے گا جن میں شاہ رخ خان کی فلم ’’دیوداس‘‘ اور ’’مدرانڈیا‘‘ بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: February 22, 2025, 8:14 PM IST | Mumabi
اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز ، لاس اینجلس، امریکہ۱۲؍ ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ کرے گا جن میں شاہ رخ خان کی فلم ’’دیوداس‘‘ اور ’’مدرانڈیا‘‘ بھی شامل ہیں۔
اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز، لا س اینجلس ۱۲؍ فلموں کی اسکریننگ کرے گا۔ ان فلموں کی اسکریننگ ۷؍ مارچ تا ۱۹؍ اپریل ۲۰۲۵ء منعقد کی جائے گی۔ اکیڈمی آف موشن پکچرز کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام خصوصی پروگرام ’’ایموشن ان کلر: اے کلائی ڈسکوپ آف انڈیا‘‘ کا حصہ ہے جس میں بالی ووڈ کی عالمی شہرت کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس تقریب میں ناقدین کی جانب سے اور کمرشیل طور پر کامیاب فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی جن میں’’مدر انڈیا‘‘، ’’منتھن‘‘،’’امر اکبر انتھونی‘‘، ’’اشانو کومٹی‘‘، ’’مرچ مسالہ‘‘، ’’دیوداس‘‘، ’’جودھا اکبر‘‘، ’’کنچن جھنگا‘‘، ’’مایا درپن‘‘ اور ’’اروور‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نرگس فخری اور ٹونی بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
فلموں کی اسکریننگ کا شیڈول فلمساز شویندر سنگھ دنگر پور نے بنایا ہے جو ہیریٹج فاؤنڈیشن کے فاؤنڈنگ ڈائریکٹرہیں جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور جسے ہندوستانی سنیما کی لیگی کی حفاظت کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی میوزیم آف آرٹس کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی تفصیلات کے مطابق ’’ مغربی مداح ہندوستانی سنیما کی گہرائی اور تنوع سے واقف نہیں ہے۔ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ جغرافیائی اور لسانی طور پر مختلف چھ انڈسٹریاں، جن میں ہندی، تیلگو،کنڑ، بنگالی، تمل اور ملیالم فلم انڈسٹری شامل ہیں، ہر سال ۲؍ ہزار سےزائد فلمیں بناتی ہے۔ ان فلموں کا انتخاب فلموں کی مختلف صورتوں اور ہندوستانی سنیما کے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہندوستانی سنیما میں جن موضوعات پر فلمیں بنائی جاتی ہیں جن میں نوآبادیاتی دور میں حقوق نسواں کی بغاوت، سیاست، رومانیت و دیگر شامل ہیں۔