اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ’’نمستے لندن‘‘ ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ہولی کے موقع پر ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری وپل امرت شاہ نے کی تھی۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 5:16 PM IST | Mumabi
اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم ’’نمستے لندن‘‘ ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ہولی کے موقع پر ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری وپل امرت شاہ نے کی تھی۔
بالی ووڈ فلموں کی ری ریلیز کا ٹرینڈجاری ہے۔ اس درمیان اکشے کمار کی فلم ’’نمستے لندن‘‘‘ ۱۳؍سال بعد ری ریلیز ہونےو الی ہے۔ یہ فلم دلکش نغموںاور ناقابل فراموش مکالموں ، اور اکشے کمار اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کیلئے جانی جاتی ہے۔ یہ فلم ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ اس کی ہدایتکاری وپل امرت لال شاہ نے کی ہے۔ باکس آفس پر پہلی مرتبہ ریلیز ہونے کے بعد اس فلم کو کافی کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اس نے بہترین کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے جموں کشمیر اور منی پور پرانسانی حقوق کے سربراہ کا تبصرہ مسترد کردیا
تاہم، فلم کے ری ریلیز کے اعلان کے بعدمداحوں کا جوش بڑھ گیا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اکشے کمارنے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے کہ ’’نمستے لندن‘‘ ۱۴؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ فلم کے جادو، اس کے ناقابل فراموش نغموں اور مثالی مکالموں اور اکشے کمار اور کترینہ کیف کے رومینس کو دوبارہ دیکھنے کیلئے تیار رہئے۔‘‘ اعلان کے بعد کترینہ کیف نے پوسٹ کو لائیک کر کےفلم کی ری ریلیز کے تئیں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ابراہیم علی خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور خان نے مبارکباد پیش کی
قبل ازیں اپنے ایک انٹرویو میں وپل امرت شاہ نے بتایا تھا کہ’’کس طرح انہوں نے اور دیگر مصنفین نے مل کر فلم میں برطانوی کرداروں کے ساتھ اکشے کمار کے حب الوطنی کے سین کو مضبوط بنانے کیلئے کام کیا تھا۔انہوں نے سریش نائر اور رتیش شاہ کی لگن کیلئے بھی ان کی تعریف کی تھی اور یہ بتایا تھا کہ انہوں نے اس سین کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کیا تھا۔ ‘‘ وپل نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’’شوٹ کے دن بھی وہ اس بات کی یقین دہانی کیلئے جدوجہد کر رہے تھے کہ ہر مکالمہ پرفیکٹ ہو۔‘‘ انہوں نے فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کے کرداروں کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اکشے اور کترینہ نے فلم کی اسکرپٹ پڑھی تھی اور وہ اس بات سےآگاہ تھے کہ فلم میں وہ سین بھی ہوگا۔ میں متعدد مرتبہ ان سے کہہ رہاتھا کہ آپ ان مکالموں پر توجہ مت دیجئے۔ میں نے آپ کیلئے بہترین سین تیار کیا ہے۔ جب انہوںنے پڑھا تو کہا ’’وپل، یہ واقعی بہترین ہے۔‘‘ اکشے کمار اور کترینہ کیف کے علاوہ اس فلم میں رشی کپور، گرپیت گگی، ویر داس، نینا واڈیا، ریتیش دیش مکھ وغیرہ نے بھی اداکاری کی تھی۔