کرینہ کپور خان نے شوہر سیف علی خان کی ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابراہیم کو پردۂ سیمیں پر دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 3:51 PM IST
کرینہ کپور خان نے شوہر سیف علی خان کی ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابراہیم کو پردۂ سیمیں پر دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔
کرینہ کپور خان کا شوہر سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بچوں کے ساتھ خوبصورت رشتہ ہے۔ آج سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کی سالگرہ ہے۔ اس موقع پر کرینہ نے انسٹاگرام سٹوریز پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ کرینہ نے انہیں بہترین لڑکا قرار دیا اور انہیں پردۂ سیمیں پر دیکھنے کیلئے اپنے جوش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ابراہیم نیٹ فلکس کی فلم ’’نادانیاں‘‘ سے اداکاری کے میدان میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ہیں، جس میں وہ آنجہانی سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور، اور جھانوی کپور کی بہن کے ساتھ نظر آئیں گے۔
کرینہ کپور خان کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر۔
یہ بھی پڑھئے:’او ساتھی رے‘ میں ادیتی راؤ حیدری اور اویناش تیواری کے ساتھ ارجن رامپال شامل
کرینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوی پر ابراہیم علی خان کی ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہترین لڑکے کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو پردہ ٔ سیمیں پر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار ہے۔‘‘ دریں اثنا، ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ مداحوں کو سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی پہلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔فلم میں مہیماچودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اور جگل ہنس راج بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔