• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار اور سنیل شیٹی کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کرسمس ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی

Updated: January 10, 2025, 4:10 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور سنیل شیٹی کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کی ۷۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ فلمساز فلم کو کرسمس ۲۰۲۵ء میں ریلیز کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ اگر یہ فلم کرسمس ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوتی ہے تو باکس آفس پر یہ عالیہ بھٹ اورشروری کی فلم ’’الفا‘‘ سے ٹکرائے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار اور سنیل شیٹی کی کافی انتظار کی جانے والی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ یا ’’ویلکم ۳‘‘ ۷۵؍ فیصد مکمل ہوچکی ہے اور فلمساز اس فلم کو کرسمس ۲۰۲۵ء میں ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ خبر شیئر کرتے ہوئےذرائع نے پنک ویلا کو بتایا کہ ’’فلم کی ۷۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔یہ اہم فلم خیال کی جارہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز نے ایڈیٹ ٹیبل پر جو کچھ دیکھا ہے وہ اس سے بہت خوش ہیں۔ فلم کے پلاٹ کی وجہ سے فلم کی پوری کاسٹ نے ایک غیر معمولی ایڈوینچر کا سامنا کیا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ ہندوستان کے جنگلوں سے لے کر کشمیر تک کی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلم ’دھرندھر‘ سے رنویرسنگھ کی جھلک سامنے آئی، فوٹو اور ویڈیو لیک

ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ’’فلم کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ء تک مکمل ہوجائے گی۔ شوٹ کئے گئے مناظر کا  وی ایف ایکس پر بھی تیزی سے جاری ہے اور مکمل ہونے کے قریب ہے۔’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ ہندوستانی سنیما کی بہترین کامیڈی فلموں میں سے ایک مانی جارہی ہے۔ فلم میں جوکس بھی ہیں اورمزاح بھی۔‘‘اگر فلمسازوں نے ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘کو کرسمس ۲۰۲۵ء میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ باکس آفس پر عالیہ بھٹ اور شروری کی فلم ’’الفا‘‘ سے ٹکرائے گی۔ یاد رہے کہ ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض شیو راویل نے انجام دیئے ہیں نیز اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول نے بھی اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK