اکشے کمار نے پیر کو اسکائی فورس کی پریس کانفرنس میں سیف علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بہت بہادر ہیں۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۴؍ جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 9:26 PM IST | Mumbai
اکشے کمار نے پیر کو اسکائی فورس کی پریس کانفرنس میں سیف علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بہت بہادر ہیں۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ کی حفاظت کی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۴؍ جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار نے اپنے شریک اداکار سیف علی خان کی تعریف کی جو حال ہی میں حملے کا شکار ہوئے تھے۔ اکشے کمارنے اپنی نئی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ کے تعلق سے ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ خوشی کی بات ہے کہ سیف علی خان محفوظ ہیں۔ ہم خوش ہیں۔ پوری انڈسٹری خوش ہے۔ سیف علی خان بہت بہادر ہیں اور انہوں نے اپنےاہل خانہ کی حفاظت کی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: لندن: سکھ افراد نے متعدد سنیما گھروں میں ’’ایمرجنسی‘‘ کی اسکریننگ روک دی
تقریب میں اکشے کمار ، جو امر کوشک اور دنیش وجن کے ساتھ تھے، نے ۱۹۹۴ء کی اپنی فلم ’’تو کھلاڑی میں اناڑی‘‘ کا بھی تذکرہ کیا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کا اگلا پروجیکٹ ’’دونوں کھلاڑی‘‘ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ۱۶؍ جنوری کو باندرہ، ممبئی میں واقع سیف علی خان کی رہائش گاہ پر ایک حملہ آور نے ان پر ۶؍ مرتبہ چاقو سے وار کیا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سیف علی خان حملہ آور سے اپنے بچوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ انہیں تیمور علی خان اور ان کے ایک نگراں کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا تھا۔ تاہم، آج انہیں لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے۔ اکشے کمار اپنی اگلی فلم ’’اسکائی فورس‘‘میں نظر آئیں گے جن کی ہدایتکاری ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیولانی نے کی ہے۔