Updated: January 22, 2025, 7:34 PM IST
| Mumbai
لندن، برطانیہ میں برطانوی سکھ گروپ نے متعدد سنیما گھروں میں کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘کی اسکریننگ نہیں ہونے دی اور فلم کو ’’سکھ مخالف‘‘ قرار دیا۔ یاد رہے کہ ۱۷؍ جنوری کو کنگا رناؤت کی یہ فلم مقامی باکس آفس پر ریلیزہوئی تھی۔ یہ فلم ملک کی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی اور ایمرجنسی کے وقت پر مبنی ہے۔
کنگنا رناؤت کی یہ فلم ۱۷؍ جنوری کو ریلیز ہوئی ھی۔ تصویر: آئی این این
لندن ، برطانیہ میں برطانوی سکھ گروپوں نے کنگا رناؤت کی فلم’’ایمرجنسی‘‘ کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج کیا اور متعدد سنیما گھروں میں فلم کی اسکریننگ میں انتشار پیدا کیا۔ سکھ پریس اسوسی ایشن (پی اے) گروپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’لندن،برطانیہ میں ’’ایمرجنسی‘‘ کو ’’سکھ مخالف‘ ‘ فلم کےطور پر دیکھا جارہا ہےاورمظاہروں کی وجہ سے برمنگھم اوروولورہیمپٹن میں فلم کی اسکریننگ منسوخ ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’فلم کی اسکریننگ میں مظاہرین خلل پیدا کر رہے ہیں ۔‘‘ یاد رہے کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کنگا رناؤت نے انجام دیئے ہیں اور انہوں نے فلم میں سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ انسائٹس یو کے نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’خالصتان حامی شدت پسند افراد نے ہیرو سنیما پر پتھراؤ کیا اور فلم کی اسکریننگ روکنے کی کوشش کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کو مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر حملہ کیلئے تیاری کا حکم
قبل ازیں پی اے نے فلم کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کیلئے بیان جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس فلم میں ۱۹۷۰ء میں ایمرجنسی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے۔ گروپ نے ایکس پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ ’’برطانوی سکھ افراد برطانیہ بھر میں فلم کی یہاں ریلیز کے خلاف سنیما گھروں کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ اندراگاندھی کی سوانحی فلم کو ’’سکھ مخالف پروپیگنڈہ‘‘ سمجھا جارہا ہے۔‘‘ گروپ نے اپنے بیان میں مزیدلکھا ہے کہ ’’فلم میںکنگا رناؤت نے اداکاری کی ہیں اور انہوں نے ہی یہ فلم بنائی ہے جو ہندوستان کی متنازع ادکارہ اور سیاستداں ہیں۔انہوں ہی نے اقلیتی سکھ پنجابی طبقےکے خلاف دہرا معیار اختیار کیا تھا۔اندراگاندھی ایسی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنے قتل سے پہلے ’’سکھوں کے قتل عام‘‘ کی ابتداء کی۔‘‘اسی درمیان کنگنا رناؤت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ’’شکریہ ادا کیا ہے‘‘ اور بیرون ممالک میں موجود سکھوں اور پنجاب میں فلم کے خراب ردعمل کیلئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: زینڈایا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی سے قبل ایک دوسرے کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا
کنگنا رناؤت نے مزید کہا کہ ’’زی اسٹوڈیو، مانی کارنیکا فلم، اور میرےایز مائی ٹریپ کے دیگر ممبران، میں تہہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں۔ آپ سب نے ہماری فلم کو بہت محبت اور عزت دی ہے۔ میرے پاس آپ کا شکریہ اداکرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔لیکن پھر بھی مجھے تکلیف ہے۔ یہ کہا جارہا تھا کہ پنجاب میں میری فلم کو بہترین ردعمل ملے گا اور آج کے دن میری فلم کو پنجاب میں ریلیز نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔کنیڈا اور برطانیہ میں بھی متعدد افراد پر حملے کئےجارہے ہیں۔ کچھ افراد، چند چھوٹے دماغ والے افراد نے اس ملک میں آگ لگا دی ہے۔آپ اور ہم اس آگ میں جھلس رہے ہیں۔‘‘