• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار تیلگو فلم ’’کنپّا ‘‘ میں بھگوان شیوا کے کردار میں نظر آئیں گے

Updated: January 20, 2025, 7:35 PM IST | Mumbai

اکشے کمار نے تیلگو فلم ’’کنپّا‘‘ میں اپنا فرسٹ لک پوسٹرجاری کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پراطلاع دی ہے کہ وہ تیلگو فلم ’’کنپّا‘‘ میں بھگوان شیوا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس فلم کے ذریعے اکشے کمار تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے۔

Akshay Kumar in Films First Look Poster. Photo: INN
اکشے کمار فلم کے فرسٹ لک پوسٹر میں۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار نے کہا کہ ’’مکیش کمار سنگھ کی ہدایتکاری میں بنی مائیوتھولوجیکل فینٹی فلم ’’کنپّا‘‘ میں اکشے کمار نے بھگوان شیواکا کردار ادا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے جس میںانہیں بھگوان شیوا کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’میں ’’کنپّا‘‘ کیلئے مہادیو کی مقدس دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہوں۔ میں اس رزمیہ کہانی کو زندگی کی شکل دینے کیلئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔میری دعا ہے کہ اس سفر میں بھگوان شیوا میری مدد کریں۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

تیلگو فلم انڈسٹری میں کریئر کا آغاز
’’کھیل کھیل میں‘‘ کے اداکار اس فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے فلم ’’او ہ مائی گود‘‘ (۲۰۱۲ء) میں بھگوان کرشنا اور او ایم جی ۲ (۲۰۲۳ء)میں بھگوان شیوا کا کردار ادا کیا تھا۔ اکشے کمار کے علاوہ اس فلم میں موہن بابو، آر سرتھ کمار، ارپیت رینکا، کوشل منڈا، راہل مادھو، دیوراج ، موہن لال اور وشنو مانچو نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔پربھاس اور کاجول اگروال فلم میں مہمان ادکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کولکاتا عصمت دری معاملہ: عدالت نے سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی

قبل ازیں فلمسازوں نے موہن لال، موہن بابو، وشنو منچو اور کاجول اگروال کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا تھا۔ ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیزہونے والی اس فلم میں شکاری ’’کنپّا‘‘ ، اس فلم میں کنپّا کا کرداروشنو منچو نے ادا کیا ہے، کی کہانی بیان کی گئی ہے جو بھگوان شیوا کا عقیدت مند تھا اورعقیدت کے ایک عمل کے تحت ان کی آنکھیں نکالی لی تھیں۔اکشے کمار ۲۴؍ جنوری کو اپنی فلم ’’اسکائے فورس‘‘کی ریلیز کیلئے بھی تیار ہیں جس میں ان کے علاوہ نمرت کور اور سارہ علی خان بھی نظر آئیں گے۔ ان کے دیگر فلمی پروجیکٹس میں ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘، ’’ہاؤس فل ۵‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔
Akshay Kumar Debut Te

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK