• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

علی فضل نے ’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ کو سراہا، اب تک کی بہترین ہندوستانی سیریزقرار دیا

Updated: January 24, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai

علی فضل نے ’’پاتال لوک‘‘ کا سیزن ۲؍ دیکھنے کے بعد اسے اب تک کی بہترین ہندوستانی سیریز قرار دیا۔

Photo: Instagram
تصویر: انسٹاگرام

مرزاپور کے اداکار علی فضل نے کہا کہ ’’پرائم ویڈیو کی کرائم تھریلر سریز ’’پاتال لوک‘‘کو ہندوستان کی اب تک کی بہترین سیریز ہے۔‘‘علی فضل نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ساتھی اداکار شویتا تریپاٹھی اور شریا پلگاونکرکے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’کل میں نے ’’پاتال لوک‘‘ دیکھ لی ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستان کا اب تک کا سب سے بہترین شو ہے۔میرے خیال میں تجربہ شدہ بیان گواہوں سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

پاتال لوک کے دو سیزن آچکے ہیں
’’پاتال لوک‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض اویناش ارن نے انجام دیئے ہیں۔ا س سیریز میں جے دیپ اہلوات ، اشواک سنگھ اور تلوتاما شوم نے اداکاری کی ہے۔ سیریز کا سیزن ۲؍ ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔’’پاتال لوک‘‘ کے سیزن ۲؍ میں جوناتھن تھوم، جوناگالینڈ کے ایک بزنس مین اور سیاستداں ہیں، کے قتل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ قتل کی تفتیش انسپکٹر ہاتھی رام چودھری (جے دیپ اہلوات) اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس انصاری (اشوک سنگھ) کرتے ہیں۔ اپنے پوسٹ میں علی فضل نے خود کو، شویتا تریپاٹھی اور شریا کو فرحان اختر پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ کا حصہ بنانے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’’چونکہ مرزا پور تمام پلیٹ فارمز پر ۲۰۲۴ء  کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مواد بن گیا ہے۔ہم نے نفرت کی بجائے آہستہ آہستہ ایک دوسرے کوچمپئن بنانا سیکھا۔ شکریہ جنہوں نے ہم یہاں تک پہنچایا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK