• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: January 24, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai

میتھجری مووی میکرز نے اعلان کیا ہے کہ ’’سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم کی ہدایتکاری کے فرائض گوپی چند ملینینی نے انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ سنی دیول ’’بارڈر ۲‘‘ اور ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘میں بھی نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر: ایکس

میتھری مووی میکرز نے آج اعلان کیا ہے کہ’’ گوپی چند ملینینی کی آنے والی ایکشن فلم’’جاٹ‘‘، جس میں سنی دیول نے اداکاری کی ہے، ۱۰؍اپریل ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔  فلمسازوں نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ’’ایکشن کے اسپراسٹار سنی دیول ’’جاٹ‘‘ کے ذریعے اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔ یہ فلم ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض گوپی چند ملینینی نے انجام دیئے ہیں۔ فلم میں ونیت کمار سنگھ، رجینا کاسانڈرا، سیامی کھیر اور سوارپنا گھوش نے بھی ادکاری کی ہے۔ یہ ایک ایکشن فلم میں جس میں سنی دیول کی اداکاری سے مداح ایک مرتبہ پھر متاثر ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ’’جاٹ‘‘ کو نوین یریرینی اور روی شنکر نے میتھری مووی میکرز اور ٹی جی وشو پرساد نے پیپل میڈیا فیکٹری کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ تھمن ایس نے فلم میں موسیقی دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پتانجلی فوڈ کو حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کرنے پر لال مرچ پاؤڈر واپس لینے کا حکم

سنی دیول کی دیگر فلمیں
سنی دیول اس فلم کے علاوہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ اور ’’بارڈر ۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا نے بھی اداکاری کی ہے۔ اس فلم کو عامر خان پروڈکشن کے تحت ریلیز کیا جائے گاجبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض راجکمار سنتوشی نے انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم ۲۰۲۶ءمیں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تاہم، ’’بارڈر۲‘‘ میں سنی دیول کے علاوہ ورودن دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK