• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: October 04, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی ۷؍ ویں فلم ’’الفا‘‘ ۲۰۲۵ء کے کرسمس پر ریلیز ہوگی جبکہ چھٹی فلم ’’وار ۔۲‘‘ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Alpha movie poster. Photo: INN
فلم الفا کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی ساتویں فلم ’’الفا‘‘ جس میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کردار میں ہیں، کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ ’’دی ریلوے مین‘‘ شیو راویل کی ہدایتکاری میں بننے والح یہ فلم ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں مبینہ طور پر بوبی دیول اور انیل کپور بھی نظر آئیں گے۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے، یش راج فلمز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’’کرسمس ۲۰۲۵ء پر ’’الفا‘‘ طلوع ہوگا۔ ایکشن سے بھرپور چھٹی کیلئے تیار ہو جایئے۔‘‘ 
خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی تھی جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ تاہم، یہ فلم اب عید ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی اور باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ سے ٹکرائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی یہ اب تک کی واحد فلم ہے۔ وائی آر ایف کی چھٹی فلم ’’وار ۲‘‘ یوم آزادی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایمرجنسی: زی اسٹوڈیوز مناظر نکالنے کیلئے تیار، سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست

۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۵ء کی چند بڑی فلمیں
(۱) سنگھم اگین: یکم نومبر ۲۰۲۴ء
(۲) بھول بھلیاں ۳: یکم نومبر ۲۰۲۴ء
(۳) پشپا ۲: ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء
(۴) چھاوا: ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء
(۵) بے بی جان: ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء
(۶) لاہور ۱۹۴۷ء: ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ء
(۷) دیوا: ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء
(۸) ریڈ ۲: ۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء 
(۹) سکندر: یکم اپریل ۲۰۲۵ء
(۱۰) جولی ایل ایل بی۔۳: ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء
(۱۱) راجہ صاب: ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء
(۱۲) دے دے پیار دے ۲: یکم مئی ۲۰۲۵ء 
(۱۳) ہاؤس فل ۵: ۶؍ جون ۲۰۲۵ء
(۱۴) وار ۲: ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء
(۱۵) الفا: ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء
ان کے علاوہ اور بھی بڑی فلمیں ہیں جیسے ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘، ’’ستارے زمین پر‘‘، اور ’’اسپرٹ‘‘ وغیرہ لیکن ان فلموں کی ریلیز کی تاریخیں ابھی تک باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK