• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یش راج کی نئی فلم’الفا‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو دیکھا گیا

Updated: July 11, 2024, 10:20 AM IST | Mumbai

ووڈکی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اس ہفتے اپنی بڑی ایکشن انٹرٹینر، اور یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

Alia Bhatt can be seen on the sets of the film `Alpha`. Photo: INN
فلم’الفا‘ کے سیٹ پر عالیہ بھٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈکی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اس ہفتے اپنی بڑی ایکشن انٹرٹینر، اور یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی فلم’الفا‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔بالی ووڈکی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اس ہفتے اپنی بڑی ایکشن انٹرٹینر، اور یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی فلم’الفا‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہاں ہمیں اس بات کا ٹھوس ثبوت ملا ہے کہ عالیہ کو’الفا‘کے سیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس فلم میں عالیہ ایسی نظر نہیں آئیں گی کیوں کہ پروڈکشن کےقریبی ذرائع نےاس کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جذباتی اداکاری میں مینا کماری نے جو نام کمایا، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیااس

عالیہ کوبدھ کی صبح سیٹ پر جاتے ہوئے دور سے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر دور سے اس لئے لی گئی ہے کہ وہاں پر کافی سیکوریٹی رکھی گئی ہے۔یش راج اسپائی یونیورس کی فلم کے طور پر تشہیر کی جارہی فلم’الفا‘میں عالیہ بھٹ ایک سوپر ایجنٹ کا رول ادا کررہی ہیں۔اس فلم کے ہدایت کار شیو رویل ہیںجو اس سے قبل یش راج فلمز کی عالمی سطح پر مقبول پہلی ویب سیریز’دی ریلوے مین‘ کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ بھوپال سانح پر مبنی تھی۔ واضح رہے کہ یش راج فلمزکے اسپائی یونیورس کے تحت بنائی گئی تمام فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں۔ان فلموں میں ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وار‘، ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر۳‘شامل ہیں۔ یش راج اسپائی یونیورس کے تحت فی الحال ایک اور فلم’وار۲‘ بنائی جارہی ہے ۔ اس فلم میں ریتک روشن اور این ٹی آر جونیئراہم کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK