جرمنی اور نیدرلینڈس میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کی ایڈانس بکنگ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو عیدکےموقع پر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 4:59 PM IST | Mumabi
جرمنی اور نیدرلینڈس میں سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کی ایڈانس بکنگ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو عیدکےموقع پر ریلیز ہوگی۔
جرمنی اور نیدرلینڈس میں ’’سکندر‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ اپنے ٹریلر جاری ہونےکے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں جرمنی اور نیدرلینڈس میں اس فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی تھی اور کچھ ہی گھنٹوں میں فلم کی ابتدائی اسکریننگ کیلئے تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ یورپی ممالک میں سلمان خان کے مداحوں نے اپنی سیٹیں محفوظ کرکے فلم کیلئے اپنے تجسس کا اظہار کیا ہے جس کے بعد یہ ۲۰۲۵ء میں انتظارکی جانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
ایڈوانس بکنگ میں فلم کی کارکردگی حیران کن نہیں ہے۔ قبل ازیں ساجد ناڈیاوالا اور اے آر مرغادوس کی فلمیں عالمی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ فلم کے ٹریلر نے ایکشن سیکوئنس اور اپنے بہترین مکالموں کے سبب لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایشا دیول جین زی اداکاروں میں ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
’’سکندر‘‘ کے ساتھ سلمان خان کی واپسی
’’سکندر‘‘ کو اس لئے بھی شہرت حاصل ہورہی ہے کیونکہ اس فلم کے ذریعے سلمان خان پردۂ سیمیں پرواپس آرہے ہیں۔ قبل ازیں سلمان خان ۲۰۲۳ء میں ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد ان کے مداح ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ ’’سکندر‘‘ کی ہدایتکاری اے آر مرغادوس نے کی ہے جبکہ اس فلم کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جواس سے پہلے ’’گجنی‘‘ اور ’’ہالی ڈے‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ ستیہ راج، پرتیک ببر،کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی نظر آئیں گے۔