Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایشا دیول جین زی اداکاروں میں ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

Updated: March 12, 2025, 8:31 PM IST | Mumbai

اپنے حالیہ انٹرویو میں ایشا دیول نے کہا کہ وہ ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ واضح رہے کہ ایشا دیول، سیف علی خان کے ساتھ چند فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Esha Deol. Photo: INN
ایشا دیول۔ تصویر: آئی این این

ایشا دیول اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’تم کو میری قسم‘‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں۔ اس فلم کے ساتھ ایشا ۱۴؍ سال بعد پردۂ سیمیں پر واپسی کررہی ہیں۔ وکرم بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، اشوک سنگھ اور ادا شرما بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ۲۱؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ایشا نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی اور اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کی، جہاں انہوں نے ایک جین زی اداکار کیلئے اپنی پسندیدگی انکشاف بھی کیا۔ فلمی گیان سے گفتگو میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ موجودہ نسل میں سے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ نے فوراً ہی کہا ابراہیم، میں نے ان کی فلم دیکھی ہے۔ وہ بہت اچھا ہے اور مجھے اپنے والد کی بہت یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور زینت امان ’’دعوت‘‘ رائس کے اشتہار میں، مداح نے خوب تعریف کی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایشا دیول اور سیف علی خان اس سے قبل ’’نہ تم جانو نہ ہم‘‘ ۰۲۰۰۲ء) اور ’’ایل او سی: کارگل‘‘ (۲۰۰۳ء) میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے حال ہی میں اپنی اداکاری کا آغاز رومانوی ڈرامہ فلم ’’نادانیاں‘‘ سے کیا ہے جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور بھی ہیں۔ شونا گوتم کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ۷؍ مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس میں سنیل شیٹی، مہیما چودھری، دیا مرزا اور جگل ہنس راج نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK