Inquilab Logo Happiest Places to Work

اللو ارجن اور ایٹلی کی فلم کا باقاعدہ اعلان، ۸۰۰؍ کروڑ کا بجٹ

Updated: April 08, 2025, 7:06 PM IST | Mumbai

اللو ارجن اور ایٹلی کمار کی فلم اے اے ۲۲‘‘کا اعلانیہ ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کا بجٹ ۸۰۰؍ کروڑ روپے ہوگا۔

Atlee Kumar and Allu Arjun can be seen in a scene from the video. Photo: INN
ویڈیو کے ایک منظر میں ایٹلی کمار اور اللو ارجن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اللو ارجن اور ایٹلی کمار ایک فلم کیلئےشراکت داری کر رہے ہیں جو ہندی سنیما کی بڑی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ان دیکھی مخلوقات اور مناظر کو دکھایا جائے گا اور  اللوا رجن کی ایک نئی شناخت پیش کی جائے گی۔ سن پکچرز نے فلم کا ایک اعلانیہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اللو ارجن اور ایٹلی کمار کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کی شروعات اس طریقے سے ہوتی ہے کہ اللوا رجن اور ایٹلی کمارکالنتھی مرن سے ملاقات کررہے ہیں جو سن پکچرز کے مالک ہیں۔ بعد ازیں اللو ارجن اور ایٹلی کمار نے ویژوئل کے ماہرین سے ملاقات کیلئے امریکہ کیلئے اڑان بھری جنہوں نے مارویل کی فلموں جیسے ’’آئرین مین‘‘، ’’بلیک پینتھر‘‘اور جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار‘‘ میں کام کیا ہے۔ ویڈیو میں اللو ارجن اور ایٹلی کمار کچھ مصنوعی ماڈلز کا معائنہ اور ویژوئل کے ماہرین سے کہانی کے تعلق سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

ویژوئل کے ماہرین نے کیا کہا؟
ویژوئل کے ماہرین فلم سے کافی متاثر ہوئے اور اسے ’’بہترین کام‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے تعلق سے بھی جوش ظاہر کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’مشن امپاسبل‘‘ سیریز کی آخری فلم کا ٹریلر ریلیز، ٹام کروز خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئے

ایٹلی کمار اور اللو ارجن کی فلم
ایٹلی کماراور اللو ارجن کی اس فلم کو فی الحال ’’اے اے ۲۲‘‘کا نام دیا گیا ہے جو پشپا کے اداکارکی ۲۲؍ ویں فلم ہے۔ اس فلم کے بعد اللو ارجن ’’پشپا فرینچائز‘‘کی تیسری فلم کیلئے کام کریں گے جسے ’’پشپا: دی ریم پیج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK