Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مشن امپاسبل‘‘ سیریز کی آخری فلم کا ٹریلر ریلیز، ٹام کروز خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئے

Updated: April 08, 2025, 6:14 PM IST | Mumbai

ماررویل اسٹوڈیو نے اپنی ۴؍ بڑی فلموں کے ٹریلر جاری کئے ہیں جن میں ’’مشن امپاسبل فرنچائز‘‘ کی آخری فلم ’’دی فائنل ریکوننگ‘‘ کا ٹریلر بھی شامل ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلمی شائقین کیلئے ۷؍ اپریل ۲۰۲۵ء بڑا دن تھا کیونکہ اس دن ۴؍ بڑی فلموں کے ٹریلر جاری کئے گئے تھے جن میں ٹوم کروس کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘، نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ٹام ہارڈی ’’ہیوک‘‘، ویس اینڈرسن کی فلم ’’فونیشین اسکیم‘‘ اور مارویل اسٹوڈیو کی فلم ’’تھنڈر بوٹلس‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول اپنی غلطی ہونے پر معافی مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے

مشن امپاسبل سیریز کی آخری فلم 
مشن امپاسبل سیریز کی آخری فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کرسٹو میک کیوری نے انجام دیئے ہیں۔ قبل ازیں ’’مشن امپاسبل: راگ نیشن‘‘، ’’،مشن امپاسبل: فال آؤٹ‘‘، ’’دی ممی‘‘، ’’ایچ آف ٹمورو‘‘ اور مشن امپاسبل کی زیادہ تر فلموں میں ٹوم کروز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ فرینچائز کی آخری فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘‘کے بعد دوسری فلم ہے اور حال ہی میں فلمسازوں نے فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم ناظرین کو لبھانے میں کامیاب اور بلاک بسٹرثابت ہوگی۔ فلم کاٹریلر شیئر کرتے ہوئے ٹوم کروز نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہر انتخاب  اور ہر مشن۔ ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ۔‘‘

اس فلم میں ٹوم کروز کے علاوہ سیمون پیگ، ونگ رمز، ہیلی ایٹویل اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یہ ۲۳؍مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ بے فائدہ ہے، ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل اسرائیل زیف کی ایک مضمون میں نیتن یاہو پرتنقید

’’ہیوک‘‘
ٹام ہارڈی کی اداکاری سے مزین فلم ’’ہیوک‘‘ کی ہدایتکاری گرتھ ایونس نے کی ہے جو ماڈرن ایکشن کلاسیک فلم ’’دی ریڈ‘‘ اور دی ریڈ ۲‘‘ کیلئے مشہور ہیں۔ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

’’دی فونیشن اسکیم‘‘
’’دی فونیشن اسکیم‘‘ بینیسیو ڈیل ٹورو،مائیکل سیرا اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔

’’تھنڈر بولٹ‘‘
’’تھنڈربولٹ‘‘ کو جیک شیریر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں فلورینس پگھ، سیبسٹین اسٹین، اولگا کوریلینکو اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK