• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲؍ کا اثر آئی میکس پر کرسٹوفرنولن کی فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ ری ریلیز نہیں ہوگی

Updated: December 04, 2024, 10:40 PM IST | Mumbai

جمعرات کو پشپا ۲؍ ریلیز کی وجہ سے آئی میکس پر کرسٹوفرنولن کی فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ کی ری ریلیز روکی جاسکتی۔ یاد رہے کہ امسال کرسٹوفرنولن کی فلم انٹرسٹیلر کی ریلیز کو ۱۰؍سال مکمل ہوچکے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’پشپا ۲‘‘ ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ اسی وقت کرسٹوفر نولن کی فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ بھی ری ریلیز کی جائے گی۔ تاہم،متعدد رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں آئی میکس پر ’’انٹرسٹیلر‘‘ کی ریلیز روکی جاسکتی ہے کیونکہ متعدد ہفتوں کیلئے پشپا ۲؍ کے شوز آئی میکس کی اسکرینوں کیلئے بک کئے گئے ہیں۔‘‘  پشپا ۲ کے باکس آفس پر راج کرنے کے امکانات ہیں۔ تاہم، متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے صارفین کی پسند میں تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ امسال کرسٹونولن کی فلم انٹرسٹیلر کو ریلیز ہوئے ۱۰؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔ فلم سازوں نے اعلان کیا تھا کہ ’’۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو تمام آئی میکس پر اسے ری ریلیز کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پشپا ۲ نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرسٹیلر ۵؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۷۳۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی تھی جبکہ اسے ۵؍ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ انٹرسٹیلر میں این ہیتھ وے، جیسیکا چیسٹین، مائیکل کین،ٹموتھی شالامے، بل ایروین،ویس بینٹلی، جیسیکا چاسٹائن اور میتھیو میک کوناگی نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔پشپا ۲؍کی ریلیز سے قبل اس کے ۱۰؍لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی ۱۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK