• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللو ارجن ’’شکتی مان‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے موزوں ترین ہیں: مکیش کھنہ

Updated: December 13, 2024, 8:02 PM IST | Mumbai

’’پشپا ۲‘‘ دیکھنے کے بعد مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر فلم کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور اس کی خوب تعریف کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اللو ارجن ’’شکتی مان‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے موزوں ترین اداکار ہیں۔

Mukesh Khanna, in the role of Shaktiman. Photo: X
مکیش کھنہ، شکتی مان کے کردار میں۔ تصویر: ایکس

مکیش کھنہ (شکتی مان کے کردار کیلئے مشہور ہیں) نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فلم صرف پیسوں سے نہیں بنتی۔ آپ کو منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اور ’’پشپا ۲‘‘ میں لگایا گیا ایک ایک روپیہ اسکرین پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے اللو ارجن کی اداکاری کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے اللو ارجن کی کارکردگی کو ۱۰؍ میں سے ۹؍ مارکس دیئے اور کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ مجھے اللو ارجن کی مزید فلمیں دیکھنا ہوں گی۔ مَیں یہ کہوں گا کہ وہ ’’شکتی مان‘‘ بننے کے اہل ہیں۔ میں صرف تجویز پیش کر رہا ہوں کہ ان پر یہ کردار موزوں لگے گا۔ ‘‘ اس کے علاوہ مکیش کھنہ نے ’’پشپا ۲‘‘ کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی اور فلم کی خوب تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے بعد ایم سی یو میں کرس ایونز کی واپسی

بالآخر مکیش کھنہ نے ایک ایسے اداکار کا نام لیا ہے جو ان کے خیال میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے سپر ہیرو شکتی مان کا کردار ادا کرنے کیلئے موزوں ترین ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کیا اللو ارجن اب سپر ہیرو کردار ادا کریں گے؟ تاہم، فی الحال یہی محسوس ہوتا ہے کہ رنویر سنگھ سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کیلئے اب بھی پہلے دعویدار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK