Updated: December 16, 2024, 4:33 PM IST
| Mumbai
پشپا ۲؍، مقامی باکس آفس پر ۹۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کرنے والی تیز ترین ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ اللو ارجن کی فلم نے ہندی زبان میں سب سے زیادہ کاروبار کرکے شاہ رخ خان کی جوان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پشپا ۲؍میں اللو ارجن کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این
رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ صرف ۱۱؍دنوں میں ۹۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی ہے۔ پشپا ۲؍نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں۸ء ۷۲۵؍ کروڑ روپے،دوسرے ہفتے کے جمعہ کو ۴ء۳۶؍، سنیچر کو ۳ء۶۳؍ کروڑ روپے اور اتوار کو ۷۵؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس کے بعد فلم نے مقامی باکس آفس پر ۵ء۹۰۰؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے۔ ہندی زبان میں فلم نے سب سے زیادہ یعنی ۱ء۵۳۳؍ کروڑ، تیلگو زبان میں ۳۵ء۲۷۹؍ کروڑ اور تمل میں ۱ء۴۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے ملیالم میں ۴ء۱۳؍ کروڑ روپے جبکہ کنڑ میں ۶ء۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اگر آپ کا خاندان بی جےپی کے ساتھ ہوتا تو کوئی مقدمہ نہیں بنتا‘‘
پشپا ۲؍ کے ہندی ورژن نے۱۱؍ دنوں میں ۵۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر کے ایس آر کے کی جوان (۱۳؍ دن) کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اللو ارجن کی فلم نے بین الاقوامی سطح پر ۱۰؍دنوں میں ایک ہزار ۲۹۲؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے اور ایک ہزار کروڑ کلب والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ یہ عامر خان کی دنگل اور باہوبلی کی پربھاس کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی تیسری سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔
پشپا ۳؍ کا اعلان
یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ، پشپا دی رائز، کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فاحد فاسل نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ پشپا سیریز کے فلم سازوں نے فلم کے تیسرے ورژن کا بھی اعلان کیا ہے۔