فلم کے پہلے شو کی نمائش کے چند گھنٹے بعد ہی، پشپا۲ کی ایچ ڈی کاپیاں آن لائن منظر عام پر آگئیں۔ لیک ہونے کے باوجود، فلم نے عالمی سطح پر ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 3:28 PM IST | Mumbai
فلم کے پہلے شو کی نمائش کے چند گھنٹے بعد ہی، پشپا۲ کی ایچ ڈی کاپیاں آن لائن منظر عام پر آگئیں۔ لیک ہونے کے باوجود، فلم نے عالمی سطح پر ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا کا سیکوئیل ’پشپا ۲‘اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کئے جانے والیفلموں میں سے ایک ہے۔ فلم نے ہندوستان میں سب سے زیادہ پری سیل کا ریکارڈ بنایا اور ایڈوانس بکنگ کے معاملہ میں ’آر آر آر ‘کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ فلم نے ریکارڈ بکنگ کے ساتھ ایک شاندار آغاز کیا تھا لیکن پائریسی کا شکار ہونے کے بعد اسے دھچکا لگا ہے۔ فلم کے پہلے شو کی نمائش کے چند گھنٹے بعد ہی، پشپا۲ کی ایچ ڈی کاپیاں آن لائن منظر عام پر آگئیں۔
اطلاعات کے مطابق، پشپا کا سیکوئل، ٹورینٹ پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس جیسے Ibomma، Movierulz، Tamilrockers، Filmyzilla، TamilYogi، Tamilblaster، Bolly4u، Jaisha Moviez، 9xmoviesاور Moviesda پر لیک ہو چکا ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر رجسٹریشن کرنے کے بعد فلم بآسانی اسٹریم کرنے کیلئے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کاجول کی نانی شوبھنا سمرتھ، ابتدائی دور کی فلموں کا ایک اہم نام ہوا کرتی تھیں
لیک ہونے کے باوجود، فلم نے عالمی سطح پر ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ بنایا ہے جو امید افزاء ہے۔ بُک مائی شو BookMyShow کے مطابق، فلم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ۳۰؍لاکھ ٹکٹوں کی پیشگی فروخت کے سنگ میل کو عبور کر لیا ہےجو کہ ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کےہندوستان میں ایڈوانس بکنگ میں تقریباً ۳۲؍لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پشپا ۲؍ میں اللو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم اپنے پہلے ہی دن عالمی سطح پر ۲۵۰؍ سے ۳۰۰؍ کروڑ کی کمائی کرنے میں کامیاب رہے گی۔ معروف ہدایتکار سُکُمار کی ہدایتکاری میں یہ فلم ۴۰۰؍ کروڑ کے بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ یہ فلم اصل میں تیلگو میں بنائی گئی ہے لیکن ہندی، تمل سمیت مختلف زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کی گئی ہے۔