• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’میں قانون پر یقین رکھتا ہوں‘‘، ضمانت کے بعد اللو ارجن کا بیان

Updated: December 14, 2024, 4:11 PM IST | Mumbai

پشپا ۲؍ کے کلیدی اداکار اللو ارجن نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بیان دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مہلوک خاتون کے ساتھ جو بھی ہوا وہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔ میں قانون پر یقین رکھتا ہوں۔‘‘ اللو ارجن نے مہلوک خاتون کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین ییقن دہانی کی ہے۔

Allu Arjun has been released on bail. Photo: INN
اللو ارجن کو ضمانت پر رہاکیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

پشپا ۲؍ کے اداکار اللو ارجن، جنہیں جمعہ کو سندھیا تھیٹر میں پشپا ۲؍ کی پریمیر کے دوران ایک خاتون کی موت کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعدمیںرہا کر دیا گیا تھا۔ اللو ارجن کو آج سخت سیکوریٹی کے درمیان بنجارا میں اپنی رہائش گاہ لایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی کار سے باہر نکلنے کے بعد ہجوم سے ملاقات کی۔  انہوں نے اس حادثے کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک ناخوشگوار حادثہ تھا۔ میں ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جو بھی ہوا ہم اس کیلئے معافی کے طلبگار ہیں۔ ہم مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ یہ کسی کے ساتھ کبھی بھی نہیں ہونا چاہئے۔ میں ہر طریقے سے مہلوک کے اہل خانہ کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں۔ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بینا رائے نے تاج محل اور انارکلی جیسی فلموں سے مقبولیت کی بلندی حاصل کی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں قانون پر یقین رکھتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ فی الحال مہلوک کے اہل خانہ کیلئے حالات بہت مشکل ہیں۔ میں تعاون اور محبت کیلئے آپ سب کا شکر گزارہوں۔ میں آج یہاں صرف آپ سب کی محبتوں کی وجہ سے ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ اللو ارجن کو جمعہ کی رات چیک پالی مرکزی جیل میں رکھا گیا تھا۔ تاہم، تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ اللو ارجن کو جمعہ کو حراست میں لیا گیاتھا اور انہیں ۱۴؍ دن کی پولیس تحویل میں رکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سندھیا تھیٹر، حیدرآباد میں پشپا ۲؍ کے پریمیر کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوئی تھی جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا تھا۔ بعد ازیں پولیس نے اللو ارجن اور سندھیا تھیٹر انتظامیہ کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK