’’جوان‘‘ کے بعد ایٹلی کمار اپنی اگلی فلم کی تیاری کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کی اگلی فلم میں اللو ارجن کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔یہ دو ہیروزوالی فلم ہوگی جس کیلئے دوسرے ہیرو کی تلاش جاری ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 6:09 PM IST | Mumabi
’’جوان‘‘ کے بعد ایٹلی کمار اپنی اگلی فلم کی تیاری کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کی اگلی فلم میں اللو ارجن کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔یہ دو ہیروزوالی فلم ہوگی جس کیلئے دوسرے ہیرو کی تلاش جاری ہے۔
شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’جوان‘‘ کی ریلیز کے بعدہدایتکاری اور فلمساز ایٹلی کمار کی اگلی فلم کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ کافی عرصے سے یہ کہا جارہا ہے کہ ’’ایٹلی کمار کی اگلی فلم میں سلمان خان کلیدی کردار ادا کریں گے اور ایٹلی کمار سلمان خان کے متوازی کردار ادا کرنے کیلئے رجنی کانتھ یا تو کمال ہاسن سے گفتگو کر رہے ہیں۔‘‘
تاہم، ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’سلمان خان اس فلم سے باہر ہوگئے ہیں اور ایٹلی کمارنے سلمان کے بجائے پشپا ۲؍ کے اداکار اللو ارجن کو کاسٹ کر لیا ہے۔‘‘ پیپنگ مون کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’فلم کی اسکرپٹ اب بھی مکمل نہیں ہوئی ہے لیکن ’’پشپا۲‘‘ کے اداکار اللو ارجن نے اس پروجیکٹ کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے اور جلد ہی اس پر کام بھی شروع کریں گے۔شوٹنگ کے اوقات اور دیگرلاجسٹک پہلوؤں پر کام کیا جارہا ہے اور ایٹلی کمار اپریل یا مئی تک فلم کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔‘‘
آسکر ۲۰۲۵ء: فاتحین کی فہرست، ’’انورا‘‘ اور ’’دی بروٹالسٹ‘‘ کو اہم ایوارڈز
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’سن پکچرز ۲؍ ہیروز والی اس فلم کو پروڈیوس کرے گا جسے ۶۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا جائے گا۔ رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ سلمان خان کو فلم سےہٹادیا گیا ہے اب اللو ارجن ان کی جگہ اداکاری کریں گے کیونکہ سن پکچرز کو جنوبی ہند کے سپراسٹار پر بھروسہ تھا اور وہ بڑے پیمانے پر ایسی فلم میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچا رہے تھے جس میں سلمان خان کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ قبل ازیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایٹلی کمار نے دوسرے ہیرو کیلئے اسمتھ سے بات چیت کی ہے لیکن ہالی ووڈ اداکار کی فیس کے مطالبے کے بعد یہ گفتگو ختم ہوگئی۔ فلمساز اب فلم کیلئے اللو ارجن کے مدمقابل دوسرے ہیرو کی تلاش میں ہیں۔